?️
مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فلسطین کے خلاف جو ایک منظم تحریک کی شکل میں ایک سازش شروع کی گئی اور متعدد اسلامی ممالک کو لالچ یا دھمکی دے کر اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے پر مجبور کیا گیا اس سازش کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مسلم اکثریتی کوسوو نے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم اکثریتی یورپی ملک کوسوو نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد بیت المقدس میں اپنے سفارت خانے کا افتتاح کردیا ہے۔
حال ہی میں کوسوو نے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت بھی تسلیم کر لیا تھا جس پر فلسطینی حلقوں کی طرف سے شدید تنقید کی گئی تھی۔
مقبوضہ بیت المقدس اور پریسٹینا میں زُوم ایپ کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات استوار کرنے کے لیے معاہدے پر دست خط کی تقریب چند ہفتے قبل منعقد ہوئی تھی۔
اسرائیلی وزیرخارجہ گابی اشکنازی اور کوسوو کی وزیرخارجہ ملیزا حرادیناج اسٹیبلا نے مشترکہ اعلامیے پر بیک وقت اپنے اپنے دفتر سے دست خط کیے ہیں۔
اس موقع پر گابی اشکنازی نے کہا کہ انہوں نے کوسوو کی یروشلیم میں سفارت خانہ کھولنے کی باضابطہ درخواست کی منظوری دے دی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے گذشتہ سال سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کے نتیجے میں چار عرب ممالک متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش، اور سوڈان کے ساتھ امن معاہدے طے کیے تھے اور ان کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے، کوسوو کے ساتھ سفارتی تعلقات کا قیام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
ان تمام امن معاہدوں کو مجموعی طور پر ابراہیم معاہدوں کا نام دیا گیا ہے، بیشتر مسلم اکثریتی ممالک نے اسرائیل سے ان معاہدوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، ان ممالک کا یہ مؤقف ہے کہ فلسطینی تنازع کے حل تک کسی اسلامی ملک کو اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار نہیں کرنے چاہیئے، تاہم معاہدۂ ابراہیم کے فریق عرب ممالک کا کہنا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہیں کرتے ہیں اور وہ تل ابیب ہی میں اپنے سفارت خانے قائم کریں گے۔


مشہور خبریں۔
روس کے خلاف یورپی یونین کا نیا منصوبہ
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:یورپی یونین کے عہدہ دار روس کے خلاف وسیع پیمانے پر
جولائی
سپریم کورٹ میں عارضی بنیادوں پر ججوں کی تعیناتی کیوں کی جا رہی ہے؟
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: سپریم کورٹ نے 19 جولائی کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس
جولائی
فرانسیسی صدر کی اسرائیل کے غزہ میں فوجی کارروائیوں کی مخالفت
?️ 20 مئی 2025 سچ خبریں:فرانسیسی صدر امانوئل ماکرون نے غزہ میں اسرائیلی فوجی آپریشن
مئی
امریکہ میں ڈاکو ایک سوپر مارکٹ سے لاکھوں ڈالر کا سامان لیکر فرار
?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں: اے بی سی نیوز ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق امریکہ سوپر
نومبر
بجلی کی فراہمی رات تک مکمل بحال کردیں گے، خرم دستگیر
?️ 13 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے
اکتوبر
اسرائیل کے لئے حماس کو شکست دینا ناممکن
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں:نیویارک ٹائمز اخبار نے تھامس فریڈمین کے ایک تجزیے میں لکھا
جنوری
اسرائیل کے جدید لیزر ڈیفنس کے بارے میں خفیہ معلومات ہیکرز کے ہتھے چڑھ گئی / جو دفاع نہیں آیا وہ لیک ہو گیا
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: ہیکنگ گروپ "الجبات الاسناد السیبرانیہ” (سائبر سپورٹ فرنٹ) نے دوسرے
اکتوبر
یمنی عوام کے لیے بین الاقوامی برادری نے کیا کیا ہے؟
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر نے بین
اگست