?️
نائیجیریا (سچ خبریں) نائیجیریا میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ اور شدت پسندوں کے حملے میں درجنوں فوجی اور شہری ہلاک ہو گئے ہیں اور ابھی ایک ماہ قبل ہی شمال مشرقی نائیجیریا میں شدت پسندوں کے چار حملوں میں 30 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی خبریں موصولہ ہوئی تھیں کہ اب ایک بار پھر فوجی اڈے پر حملے کی خبریں موصول ہوئی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں 30 سے زائد فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
خبر ایجنسی رائٹرز کو تین فوجیوں اور دو مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ یہ مانا جا رہا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق داعش کے مقامی دھڑے سے تھا جنہوں نے اتوار کی سہ پہر شمال مشرقی ریاست بورنو کے مینوک قصبے میں اڈے پر حملہ کیا۔
فوجی ترجمان نے فون پر بتایا کہ وہ اس واقعے کے بارے میں بیان جاری کریں گے لیکن انہوں نے مزید کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔
ذرائع نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ اتوار کو کیے گئے حملے میں 33 فوجی مارے گئے، ایک فوجی نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے فوجی وردی پہنی ہوئی تھی اور وہ اسلحے سے لیس 16 ٹرک اور چھ بارودی سرنگوں سے بچنے والی فوجی گاڑیوں میں پہنچے، کئی گھنٹوں کے بعد انہوں نے اڈے پر قبضہ کر لیا جس کے بعد فوجیوں نے فضائی مدد طلب کی۔
ذرائع نے بتایا کہ جب عسکریت پسندوں نے مدد کے لیے بھیجی گئی کمک پر حملہ کیا تو مزید فوجی ہلاک ہوگئے، ایک رہائشی نے بتایا کہ حملہ آوروں نے قصبے کے پولیس ہیڈ کوارٹر کو بھی نذر آتش کردیا۔
ایک رہائشی با عمر اب توجا نے رائٹرز کو بتایا کہ میں نے انہیں فوجیوں کے ساتھ لڑتے ہوئے دیکھا تھا، جب لڑاکا طیارہ فضا میں منڈلانے لگا تو عسکریت پسند مقامی آبادی کے قریب واقع پرائمری اسکول میں چھپ گئے، توجا نے بتایا کہ عسکریت پسند آدھی رات کے لگ بھگ وہاں سے چلے گئے۔
واضح رہے کہ شورش پسندوں نے ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے شمال مشرقی نائیجیریا میں تشدد کا بازار گرم رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 30 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور کم از کم 20 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
استقامتی محاذ کے نشانے پر سب سے حساس صیہونی مراکز
?️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:مزاحمتی ذرائع ابلاغ میں ایسی متعدد رپورٹیں شائع ہوئی ہیں جن
نومبر
میں ڈرنے والی نہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے؛بھارتی باحجاب طالبہ
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:اسلامو فوبک حملے کا نشانہ بننے والی ہندوستانی باحجاب طالبہ بی
فروری
ملکی مہنگائی کو ہمیں کنٹرول کرناہے:محمود خان
?️ 13 نومبر 2021کرک(سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بھی ملک میں مہنگائی کا
نومبر
سانحہ مری : اتحادی جماعتیں بھی حکومت کے خلاف ہو گئیں
?️ 11 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اپوزیشن جماعتوں اور عوام نے تو سانحہ مری
جنوری
امریکی عہدیدار کا ضمیر بیدار ہوگیا پر عرب حکمرانوں کا نہیں
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے اسرائیل کے لیے
اکتوبر
پولیس کی طرف بڑھنے والے ہاتھ توڑ دیں گے، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب
?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے
مارچ
ملکی ترقی کے لیے مل جل کر محنت کریں گے: جہانگیر ترین
?️ 19 جون 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما جہانگیر ترین نے
جون
کیا امریکہ کا پاکستان کے ساتھ تعاون جاری ہے؟امریکی سفیر کی زبانی
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے
جولائی