شام کے صدارتی انتخابات میں عوام کی بڑے پیمانے پر شرکت، امریکا کی امیدوں کو نقش بر آب کردیا

شام کے صدارتی انتخابات میں عوام کی بڑے پیمانے پر شرکت، امریکا کی امیدوں کو نقش بر آب کردیا

?️

دمشق (سچ خبریں)  شام میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں شامی عوام نے بڑے پیمانے پر شرکت کرتے ہوئے امریکا کے تمام منصوبوں اور امیدوں کو نقش بر آب کردیا ہے جس کے بعد امریکا اور اس کے اتحادیوں میں شدید مایوسی پیدا ہوگئی ہے جبکہ شامی عوام نے ان انتخابات کو ملک میں دہشت گردی کرنے والے اور ان کی حمایت کرنے والوں کی بڑی ناکامی قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق المیادین ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ دمشق کے عوام نے ملک میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بھرپور جوش وخروش کے ساتھ غیرمعمولی طور پر بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے اور امریکا اور اس کے اتحادیوں کے تمام پروپیگنڈوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

صوبہ الحسکہ میں رائے دہندگان کی تعداد بڑھنے کے باعث مزید بیلٹ باکس کا انتظام کرنا پڑا۔ مختلف میڈیا ذرائع نے نبل اور الزہرا سمیت شام کے تقریبا سبھی علاقوں میں عوام کی پر جوش شرکت کی رپورٹیں نشر کی ہیں۔

شام کے وزیر قانون نے بھی کہا ہے کہ صوبہ دیرالزور کے پولنگ مراکز پر موجود بیلٹ باکس پوری طرح بھر گئے جس کی بنا پر نئے بیلٹ باکس بھیجنا پڑے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز شام میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے گئے، شامی صدر بشار اسد اور ان کی اہلیہ نے دمشق کے مضافاتی شہر دوما میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

شام کے صدر نے اپنا حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے بعد کہا کہ ملت شام دہشتگردی کے خلاف متحد ہے اور شام کے انتخابات کے بارے میں مغربی ممالک کے پروپیگنڈوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتی۔

واضح رہے کہ شام کے صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کا سلسلہ بدھ کو صبح سات بجے ہی شروع ہوگیا تھا، اور شام کے صدارتی انتخابات میں تین امیدوار میدان میں ہیں، جن میں عبداللہ سلوم عبداللہ، بشار اسد اور محمود مرعی شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

اعرجی اور الشطری کے عراقی وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار ہونے کی کیا وجوہات ہیں؟

?️ 24 نومبر 2025سچ خبریں: شوان محمد طہ، کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن اور عراق کی

کورونا:ملک بھر میں مزید 30 مریض جاں بحق

?️ 6 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس  کے ملک بھر میں وار

یمنیوں نے بائیڈن کے ساتھ کیا کیا؟

?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط میں امریکی

امریکہ کے پیدا کردہ افراتفری نے دنیا کے عدم استحکام میں اضافہ کیا ہے: بشار الاسد

?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: سفیروں اور سفارتی مشنوں کے سربراہوں اور وزارت خارجہ کے ملازمین

الیکشن صاف و شفاف ہوں گے، کروڑوں ووٹرز کو مینیج نہیں کیا جاسکتا، نگران وزیر اعظم

?️ 26 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے

غزہ کے عوام کی حمایت اور مزاحمت میں یمنیوں کے شاندار ریکارڈ کا خلاصہ

?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبرین: اسی دوران غزہ میں جنگ بندی اور الاقصیٰ طوفان کی

آئی ایم ایف نے پاکستان میں غیر معمولی منفی خطرات سے خبردار کردیا

?️ 11 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) طویل مدتی قرض پروگرام کے بارے میں حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے