?️
سچ خبریں: لبنان نے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے اسرائیل کے خلاف باقاعدہ شکایت کی ہے۔
النشرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان نے اسرائیل کی جانب سے اس ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور صیہونی فوج کی لبنانی سرحدوں کے اندر داخل ہونے کے معاملے پر شکایت درج کرائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان کی سیاسی جماعتوں اور تحریکوں کی حزب اللہ کے ساتھ بے مثال یکجہتی
معلومات کے مطابق لبنان نے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کو ایک شکایت پیش کی جس میں اسرائیل کے اس ملک پر حملے کا ذکر کیا گیا۔
لبنان کی مستقل نمائندگی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس شکایت میں یکم اکتوبر سے اسرائیل کی لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور اس کی فوج کے ہمارے ملک کےاندر آنے کی مذمت کی گئی ہے۔
لبنانی نمائندگی نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے دو ہزار کی واضح کردہ نیلی لائن کی خلاف ورزی کی ہے اور سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی بھی خلاف ورزی کی ہے جو اگست 2006 میں منظور کی گئی تھی۔
اس قرارداد میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مکمل طور پر لڑائی کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور ایک ایسے علاقے کے قیام کی خواہش کی گئی ہے جہاں صرف اقوام متحدہ کے امن فوجی اور لبنانی فوج موجود رہ سکیں۔
مزید پڑھیں: تل ابیب نے لبنان کے ساتھ آبی سرحدیں کھینچنے کے امریکی منصوبے کو قبول کیا
شکایت میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان کی سرحد کے ساتھ فوجی، ٹینک اور بکتربند گاڑیاں تعینات کی ہیں جہاں سے وہ شہریوں، امدادی کارکنوں اور صحافیوں کو نشانہ بناتا ہےجبکہ 8570 سے زائد حملوں کے ذریعے شہروں اور دیہاتوں پراندھا دندھ گولہ باری کر رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
شہید حاج قاسم سلیمانی پوری ملت اسلامیہ کے لیے ایک مرد تھے
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: حماس کے سیاسی بیورو کے رکن محمود الزہر نے فلسطینی
جنوری
بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مسلسل تیسرے مہینے اضافہ
?️ 16 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جنوری میں بڑی صنعتوں کی پیدوار میں مسلسل
مارچ
یورپ میں کورونا کی نئی لہر
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:موسم گرما کے آغاز اور آنے والی تعطیلات کے ساتھ ہی
جون
پاکستان کو طویل المدتی امریکی تعاون کی ضرورت ہے
?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا
اکتوبر
فرانس نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے:مالی
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:مالی کے وزیر اعظم نے فرانس پر وعدہ خلافی کا الزام
ستمبر
غزہ کی جنگ بندی کو دوبارہ شروع کرنے کی نئی تجویز
?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: آج خبر رساں ادارے روئٹرز نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے
مارچ
جہاد اسلامی فلسطین کے ایک اعلی کمانڈر شہید
?️ 17 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت نے مغربی غزہ میں ایک کار کو نشانہ بنایا
مئی
فلسطینیوں کی پہلی تاریخی واپسی
?️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: اکتوبر 2023 میں غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت
جنوری