لبنان، شام اور غزہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: صہیونی وزیر جنگ

غزہ

?️

سچ خبریں:صہیونی حکومت کے وزیر جنگ یسرائیل کاٹز نے فوج کو لبنان، شام اور غزہ کے سکیورٹی علاقوں میں طویل مدتی اور مستقل موجودگی کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

صہیونی حکومت کے وزیر جنگ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے فوج کو لبنان، شام اور غزہ کے سکیورٹی علاقوں میں طویل مدتی موجودگی کے لیے تیاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ذرائع ابلاغ نے آج بدھ کے روز اعلان کیا کہ صہیونی حکومت کے وزیر جنگ یسرائیل کاٹز نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقوں کے تحفظ کے بہانے لبنان، شام اور غزہ کے سکیورٹی علاقوں میں طویل مدتی اور مستقل موجودگی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے۔

یہ بیانات کاٹز کے جنوبی لبنان کے سرحدی دیہات کے دورے کے دوران سامنے آئے۔ اس دورے میں ان کے ہمراہ فوج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف تامیر یدعی، شمالی محاذ کے کمانڈر رافی میلو، چھتیسویں ڈویژن کے کمانڈر بریگیڈیئر یفتاح نورکین اور دیگر فوجی کمانڈر بھی موجود تھے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ کاٹز نے میدان میں جاری سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ حاصل کی اور مستقبل میں حزب اللہ کے ساتھ ممکنہ محاذ آرائی سے نمٹنے کے لیے درکار عملیاتی تیاریوں کے حوالے سے فوجی کمانڈروں سے گفتگو کی۔

کاٹز نے اس دورے کے دوران صہیونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے مؤقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ہم کسی بھی صورت میں سکیورٹی علاقوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، نہ لبنان سے، نہ شام سے اور نہ غزہ سے۔

کاٹز کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب صہیونی حکومت فلسطین، لبنان اور شام میں اپنی مسلسل جارحانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

مشہور خبریں۔

ایران سے تعلقات نہیں توڑیں گے:یمنیوں کا امریکہ کو جواب

?️ 20 فروری 2021سچ خبریں:یمنی انصار اللہ تحریک نے امریکی صدر جو بائیڈن کی اسلامی

حکومت نے بحریہ ٹاؤن افسران کو جہاز سے اتارنے کا جواز پیش کرنے کیلئے وقت مانگ لیا

?️ 31 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو یہ

پاکستان، چین اور امریکا سے 20 ہزار پی ایچ ڈی اسکالرشپس کے حصول کا خواہاں

?️ 15 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن

یوائےای حکام کی پاکستانی تارکین وطن کے ساتھ بد سلوکی

?️ 23 جون 2021سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ (یو این ایچ سی آر) نے پاکستانی تارکین

بیروت میں ہونے والے پیجرز دھماکوں کے چار ممکنہ احتمال

?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: ذرائع کے مطابق بیروت میں پیجرز کے متواتر دھماکوں کے

سعودی عرب کا امریکہ کو ایک اور جھٹکا

?️ 28 جون 2023سچ خبریں: رائے الیوم اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں روس کے

آرمی چیف کی بلوچستان میں سیکیورٹی استحکام کی یقین دہانی

?️ 30 جنوری 2022راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے بلوچستان میں سیکیورٹی

کیا مقبوضہ علاقوں میں مظاہرے اقتصادی رنگ اختیار کریں گے ؟

?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں کشیدگی اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے