اٹلی نسل کشی کرنے میں صیہونیوں کی حمایت بند کرے:سابق یورپی قانون ساز

اٹلی نسل کشی کرنے میں صیہونیوں کی حمایت بند کرے:سابق یورپی قانون ساز

?️

سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کے سابق رکن مِک والاس نے کہا ہے کہ اٹلی کی وزیراعظم جورجیا ملونی کو صیہونی نسل کشی اور مغربی امپریالزم کی حمایت بند کرنی چاہیے۔

یورپی پارلیمنٹ کے سابق رکن مِک والاس نے اٹلی کی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک کی وزیر اعظم جورجیا ملونی کو اسرائیل کی نسل کشی اور مغربی امپریالزم کی حمایت فوراً بند کرنی چاہیے، انہوں نے اسرائیل کو بیمار ریاست قرار دیتے ہوئے تجارتی تعلقات رکھنے والوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے بدھ کے روز سماجی پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر سابق) پر لکھا کہ جورجیا ملونی کو مغربی امپریالزم، صہیونیت اور اسرائیلی نسل کشی کی حمایت بند کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:الصمود بیڑے  کی پہلی کشتی غزہ کے سمندری علاقے میں داخل ہو گئی

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب بی بی سی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ اٹلی کی وزیراعظم نے غزہ کے لیے امدادی بیڑے کو روکنے کا کہا ہے اور خبردار کیا کہ یہ اقدام امن کے لیے خطرہ ہو سکتا ہے، والاس نے اس اقدام کو غزہ جنگ کے حوالے سے اٹلی کی پالیسی پر تنقید قرار دیا۔

مِک والاس نے ایک اور پیغام میں اسرائیل اور ان افراد کو بھی ہدف بنایا جو اس کے ساتھ تجارتی تعلقات رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت اور وہ سب جو اس کے ساتھ تجارتی تعلقات جاری رکھتے ہیں، بیمار ہیں۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایک سوشل میڈیا رپورٹ میں مغربی اردن کے شہر الخلیل میں صیہونی فوج کے ہاتھوں دو فلسطینی بچوں کی گرفتاری کی ویڈیو شائع کی گئی، والاس نے اس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صیہونی  ریاست کو نسل کش ریاست قرار دیا۔

والاس اس سے قبل بھی کئی بار اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کا مرتکب قرار دے چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک شیطانی صہیونی نوآبادیاتی منصوبہ ہے جو مغربی امپریالزم نے بنایا۔

رپورٹ کے مطابق اٹلی نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اس کی بحریہ عالمی امدادی بیڑے صمود فلوٹیلا  کے ساتھ اپنی موجودگی ختم کر دے گی، جیسے ہی وہ غزہ کے ساحل کے قریب پہنچے گا، خبر رساں ادارہ روئٹرز کے مطابق یہ فلوٹیلا 40 سے زیادہ سول کشتیوں پر مشتمل ہے جن میں 500 سے زائد افراد سوار ہیں، بشمول ممبران پارلیمنٹ، وکلاء اور مشہور ماحولیاتی کارکن گریٹا تونبرگ، ان سب کا مقصد صیہونیوں کی جانب سے غزہ پر مسلط محاصرے کو توڑنا ہے۔

مزید پڑھیں:صہیونی حکومت نے الصمود کے بحری بیڑے کے 13 بحری جہازوں کو غیر قانونی طور پر قبضے میں لے لیا

اٹلی کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب یہ قافلہ غزہ کے ساحل سے 278 کلومیٹر کے فاصلے پر پہنچے گا، اٹلی کا جنگی جہاز اس کے ساتھ اپنی معاونت ختم کر دے گا۔

مشہور خبریں۔

اکتوبر 1973 کی جنگ سے لے کر طوفان الاقصی تک صیہونیوں کی شکست کیسے ممکن ہوئی؟

?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: اکتوبر 1973 کی جنگ کے پچاس سال بعد فلسطینی مزاحمتی

عمران خان کی گرفتاری حل نہیں ہے۔

?️ 13 ستمبر 2022سکھر: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ کا کہنا ہے

طالبان عالمی برادری کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنے کی کوشش میں

?️ 8 ستمبر 2021سچ خبریں:طالبان  کی جانب سے افغان حکومت کی تشکیل میں چھ ممالک 

حکومت کے خلاف عالمی سطح پر بہت بڑی سازش ہو رہی ہے:مراد سعید

?️ 18 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)  وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ حکومت

پوری قوم کو یکجا ہوکر سیلاب کا مقابلہ کرنا ہوگا‘ باہر ہوتا تو ضرور فنڈ ریزنگ کرتا، عمران خان

?️ 9 ستمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کا

فلسطین، کشمیر اور یمن کے مظلومین سے حمایت کیلئےاسلام آبادمیں القدس کانفرنس کا انعقاد

?️ 25 اپریل 2022 اسلام آباد(سچ خبریں) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام فلسطین، کشمیراوریمن

بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیر میں این آئی اے کے26مقامات پرچھاپے

?️ 6 اکتوبر 2024جموں: (سچ خبریں) بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے

اب اسرائیل فتح کی کوئی تصویر نہیں

?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:ان ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں ایسے جنگجو موجود ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے