?️
روم (سچ خبریں) اٹلی نے روس کے دو سفارتی اہلکاروں کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے انہیں ملک بدر کردیا ہے جن پر ملک کی اہم دستاویزات کو حاصل کرنے اور جاسوسی کرنے کے الزامات عائد کیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اطالوی حکومت نے جاسوسی کرنے کے الزام میں دو روسی سفارتی اہلکاروں کو ملک سے بے دخل کر دیا ہے جبکہ پولیس کی کارروائی میں اطالوی بحریہ کا ایک اہلکار گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اٹلی میں جاسوسی کے شُبے میں ایک اطالوی نیوی افسر اور ایک روسی فوجی افسر کو حراست میں لے لیا گیا ہے، اطالوی پولیس کے مطابق دونوں افسران کو گزشتہ شب اس وقت حراست میں لیا گیا، جب اطالوی افسر کچھ راز روسی افسر کو فروخت کرنے والا تھا۔
اطالوی وزارت خارجہ نے اس واقعے کے بعد روسی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا جبکہ دو روسی سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کر دیا گیا ہے۔
اٹلی کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا گیا ہے، روسی سفیر کو نشاندہی کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس سنگین واقعے میں ملوث دو اہلکاروں کو فوری طور پر واپس بھیجا جائے، اس واقعے میں ملوث جس اطالوی کو گرفتار کیا گیا ہے، وہ فرگیٹ کپتان کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا تھا۔
دوسری جانب روس نے ایک بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ اس واقعے سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، روسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے، کہ ہمارے پاس فی الحال ایسی معلومات نہیں ہیں کہ روسی اہلکار کو کن وجوہات اور کن حالات میں حراست میں لیا گیا ہے، لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ کسی بھی صورت میں روسی اطالوی تعلقات کی انتہائی مثبت اور تعمیری نوعیت جاری رہے گی اور انہیں محفوظ رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں متعدد یورپی ممالک روس پر جاسوسی کے الزامات عائد کرتے ہوئے روسی اہلکاروں کو ملک بدر کر چکے ہیں، ایسے ممالک میں فرانس، بلغاریہ، آسٹریا اور ناروے شامل ہیں۔
روس ان الزامات کی تردید کرتا ہے اور ماسکو نے آنکھ کے بدلے آنکھ کی پالیسی اپنا رکھی ہے، ان ملکوں نے جتنے روسی سفارتی اہلکاروں کو بے دخل کیا تھا، روس نے بھی جواباً ان ممالک کے اتنے ہی سفارتی اہلکاروں کو ملک چھوڑ دینے کے احکامات جاری کیے تھے۔
روس کی جانب سے بھی یہی اعلان کیا گیا ہے کہ ہمیں افسوس ہے کہ روم نے سفارتی اہلکاروں کو ملک چھوڑ دینے کا کہا ہے، ہم آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے الگ سے ایک اعلان کریں گے، تجزیہ کاروں کے مطابق قوی امکان ہے کہ روس بھی جلد ہی دو اطالوی سفارت کاروں کو ملک چھوڑ دینے کا حکم دے گا۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن نے یوکرین کو امریکی انٹیلی جنس امداد روکنے کا مطالبہ کیا
?️ 7 مئی 2022امریکی حکومت کے دو عہدیداروں کے مطابق صدر جو بائیڈن نے جمعہ
مئی
پچھلے24 گھنٹے میں کتنے فلسطینی شہید ہوئے؟
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ اریحا کے جنین کیمپ
ستمبر
پینٹاگون کا امریکہ اور روس کے درمیان براہ راست تصادم کے امکان پر انتباہ
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: گریگوری گییو، امریکی مسلح افواج کے شمالی کمانڈ کے سربراہ
مئی
بہت جلد نواز شریف کی سیاست بھی گر جائے گی
?️ 5 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ تمام گندے
فروری
کرپشن کیس: پی ٹی آئی کے علی محمد خان ریمانڈ پر جیل منتقل
?️ 30 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما علی
جون
مذموم سازش کے تحت مجھ پر جھوٹا الزام لگایا گیا: شہزاد اکبر
?️ 29 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)مشیرِ داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کا کہنا
جولائی
ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں پہلا دن؛ اہم فیصلے اور بیانات
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اپنی واپسی کے
جنوری
خاقان شاہنواز نے خود کو کرینہ کپور کے بیٹے کے لیے فٹ قرار دے دیا
?️ 16 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) ابھرتے ہوئے ماڈل و اداکار خاقان شاہنواز نے
دسمبر