🗓️
سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ڈیموکریٹ حریف کملا ہیرس کو مناظرے کے سوالات پہلے سے فراہم کیے گئے تھے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس ویگاس، نیواڈا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کملا ہیرس نے مناظرے کے دوران ایک خاص ڈیوائس استعمال کی تھی، جس کے ذریعے وہ باہر موجود اپنے مشیروں سے رابطے میں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہیرس اور ٹرمپ مناظرے کرنے پر متفق
ٹرمپ نے ہیرس کے ایک حالیہ انٹرویو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہیرس کا انٹرویو بہت برا تھا، وہ بات کرنا ہی نہیں جانتی، شاید اس لیے کہ جب اسے سوالات کے جوابات نہیں ملتے تو وہ بات نہیں کر سکتی۔
سابق امریکی صدر نے ہیرس کی مناظرے کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ اسے سوالات پہلے ہی دیے گئے تھے اور یہ بھی سنا ہے کہ اس کے کان میں ایک چھوٹا سا آلہ تھا جس کے ذریعے اسے بتایا جا رہا تھا کہ کیا کرنا ہے۔
ٹرمپ نے ہیرس کے جوابات کو بے ربط قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بس بولتی چلی جارہی تھی اور خود بھی نہیں جانتی تھیں کہ کس بارے میں بات کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: ہیرس اور ٹرمپ کے انتخابی مناظرے
انہوں نے مزید کہا کہ ہیرس نے انہیں سوئے ہوئے جو بائیڈن کی یاد دلائی۔
مشہور خبریں۔
ترکی کے شیطانی خواب پورے نہیں ہوں گے: فیصل مقداد
🗓️ 28 جون 2022سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے پیر کی سہ
جون
اگر میرے ووٹ پر ڈاکا مارا تو ایسے پیچھا کروں گا وہ عمران خان کو بھول جائیں گے، بلاول بھٹو
🗓️ 7 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
فروری
ٹرمپ انتخابی مہم شروع کرنے کی تیاریوں میں
🗓️ 6 نومبر 2022سچ خبریں:ایک امریکی ویب سائٹ نے لکھا کہ اس ملک کے سابق
نومبر
میانمار کی سربراہ کو نئے الزامات کا سامنا
🗓️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:میانمار کی معزول فوجی بغاوت کے ایک ماہ بعد اس ملک
مارچ
پنجاب انتخابات: امید کرتے ہیں مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے اور کوئی حل نکل آئے گا، چیف جسٹس
🗓️ 15 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے ریمارکس
مئی
راکٹوں کے ذریعہ صیہونیوں تک اپنا پیغام پہنچائیں گے:حماس
🗓️ 24 مئی 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سینئر رکن نے
مئی
بینکنگ مارکیٹ میں متوازی شرح تبادلہ دوبارہ نمایاں
🗓️ 19 نومبر 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) بینکنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنسی مارکیٹ
نومبر
فواد چوہدری اور اسد عمر کو عدالتی رلیف
🗓️ 12 اگست 2024سچ خبریں: انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے سابق
اگست