?️
سچ خبریں:خبری ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت غزہ میں جنگ بندیکے تحت ممنوعہ علاقوں میں داخلے کے بجائے فلسطینی مسلح گروہوں کو حماس کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہا ہے، جنہیں ڈرون اور انٹیلی جنس معاونت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
خبری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت ان علاقوں میں جہاں جنگ بندی معاہدے کے تحت اس کی فوج داخل نہیں ہو سکتی، مسلح فلسطینی کرائے کے عناصر کو حماس کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ فوج بھیجنے اور حماس مخالف منصوبہ کا حصہ بننے سے گریز کیا جائے، پاکستانی علما
الجزیرہ کے مطابق، اسرائیل خفیہ طور پر غزہ کی پٹی میں نئے فلسطینی مسلح گروہوں کی مدد کر رہا ہے تاکہ تحریک حماس کا مقابلہ کیا جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد جنگ بندیکے تحت صیہونی فوج پر عائد زمینی پابندیوں کو بالواسطہ طور پر توڑنا ہے۔
یہ مسلح گروہ ان علاقوں میں سرگرم ہیں جو براہِ راست صیہونی کنٹرول میں ہیں، تاہم وہ اپنی کارروائیاں ان علاقوں کے اندر انجام دیتے ہیں جہاں صیہونی فوج خود داخل نہیں ہو سکتی۔ رپورٹس کے مطابق، صہیونی حکومت ان عناصر کو ڈرونز کے ذریعے فضائی نگرانی، انٹیلی جنس معلومات اور بعض مواقع پر براہِ راست فضائی معاونت فراہم کرتا ہے۔
اس تناظر میں، حسام الاسطل نامی شخص، جو ان مسلح گروہوں میں سے ایک کا کمانڈر بتایا جاتا ہے، نے کھلے عام اعلان کیا کہ اس نے علاقہ المواصی میں حماس کے ایک پولیس افسر کو قتل کیا ہے اور حماس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
حسام الاسطل نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کو ٹیلیفونک انٹرویو میں کہا کہ مذکورہ پولیس افسر ان افراد کے لیے رکاوٹ بن رہا تھا جو ان کے گروہ میں شامل ہونا چاہتے تھے۔ اس نے دھمکی دی کہ جو کوئی بھی اس کی جگہ لے گا، اسے بھی قتل کر دیا جائے گا۔
اس نے ایک ویڈیو میں، ہاتھ میں اسلحہ تھامے ہوئے کہا کہ ہم حماس اور اس کے حامیوں کو بتاتے ہیں کہ جس طرح ہم ان تک پہنچے، اسی طرح تم تک بھی پہنچیں گے۔
الاسطل کے گروہ میں درجنوں مسلح عناصر شامل ہیں جو غزہ کے اس حصے میں رہائش پذیر ہیں جو صیہونی کنٹرول میں ہے۔ تحریک حماس نے ان عناصر کو صیہونی حکومت کے آلۂ کار قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ قابض قوت کے ساتھ تعاون نہ کیا جائے، کیونکہ غداری کی قیمت بھاری اور انجام سنگین ہوتا ہے۔
اگرچہ حسام الاسطل کا دعویٰ ہے کہ انہیں اسرائیل سے صرف خوراک ملتی ہے اور کوئی اور مدد نہیں دی جاتی، تاہم صیہونی فوجی اور حکام اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ ان کے ساتھ وسیع پیمانے پر ہم آہنگی موجود ہے اور ضرورت پڑنے پر اسرائیل براہِ راست مدد فراہم کرتا ہے۔
اس حوالے سے، یارون بوسکیلا — جو صیہونی فوج کی غزہ بریگیڈ میں ایک سینئر آپریشنل افسر رہ چکا ہے — نے کہا کہ جب یہ مسلح عناصر حماس کے خلاف کارروائی کے لیے جاتے ہیں تو ہم ان کی حفاظت کرتے ہیں اور بعض اوقات مدد بھی فراہم کرتے ہیں، ہم انہیں انٹیلی جنس اسپورٹ دیتے ہیں اور اگر دیکھیں کہ حماس انہیں نشانہ بنا رہی ہے یا قریب پہنچ رہی ہے تو ہم فعال طور پر مداخلت کرتے ہیں۔
وال اسٹریٹ جرنل نے لکھا ہے کہ حماس کے ساتھ مشترکہ دشمنی پر مبنی یہ تعاون اسرائیل کے لیے ایک مؤثر ذریعہ ہے، کیونکہ یہ عناصر ان علاقوں میں داخل ہو سکتے ہیں جہاں جنگ بندیکے تحت صیہونی فوج کا داخلہ ممنوع ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اسرائیل دیگر مسلح گروہوں مثلاً القوات الشعبیہ (عوامی فورسز) کو بھی پیچیدہ زمینی کارروائیوں میں استعمال کر رہا ہے، جن میں رفح کی سرنگوں سے حماس کے جنگجوؤں کو نکالنے کی کوششیں شامل ہیں۔ یہ گروہ بعض حماس عناصر کو قتل کر کے ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی جاری کرتے ہیں۔
ایک صیہونی فوجی، جو غزہ میں تعینات رہا، نے بتایا کہ وہ ایسے قافلوں میں شامل رہا ہے جن کے ذریعے گرمیوں کے موسم میں رفح میں مسلح گروہوں کو سامان اور آلات پہنچائے گئے، جو صیہونی انٹیلی جنس ادارے شاباک نے فراہم کیے تھے۔
اس سے قبل بھی غزہ میں ابو شباب نامی مسلح کرائے کے عناصر اسرائیل کے ساتھ تعاون کرتے رہے ہیں۔ حال ہی میں ان کے سرغنہ یاسر ابو شباب کو نامعلوم افراد نے ایک ہدفی حملے میں ہلاک کر دیا۔
مزید پڑھیں:پاکستان: غزہ میں مشن کا مقصد حماس کو غیر مسلح کرنا نہیں ہونا چاہیے
تحریکِ مقاومتِ اسلامی فلسطین (حماس) نے ایک بیان میں کہا کہ یاسر ابو شباب کا انجام ہر اس شخص کی حتمی تقدیر ہے جو اپنی قوم اور وطن سے غداری کرے اور قابض افواج کا آلۂ کار بننے کو قبول کرے۔


مشہور خبریں۔
حماس نے اپنے کمانڈ اسٹرکچر کو از سر نو بنایا
?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوجی تجزیہ کار "امیر بوهبوت” نے عبرانی ویب سائٹ
جولائی
پاکستان بھارت جنگ کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ عظمی بخاری
?️ 26 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ
جون
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کردیا گیا ہے
?️ 6 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر اور تبادلے
اکتوبر
ایک بار اور صدر بنا دو، شور نہیں کروں گا: ٹرمپ
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس
جون
غزہ کے لوگوں کی دنیا کے سامنے کیا حیثیت ہے ؟
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں شہریوں کے خلاف قابض حکومت کی
اپریل
امریکا افغانستان میں برے طریقے سے پھنس چکا ہے: وزیر اعظم
?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان مسئلے
جولائی
بھارت اس خطے بالخصوص پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 18 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹینٹ
مئی
افغانستان کے متعدد صوبوں میں153 طالبان ہلاک
?️ 13 فروری 2021سچ خبریں:پچھلے چوبیس گھنٹے میں افغان سکیورٹی عہدیداروں اور طالبان کے مابین
فروری