?️
سچ خبریں:صیہونی اخبار نے انکشاف کیا کہ اسرائیل کے دفاعی نظام ہیٹس میں میزائلوں کی شدید کمی داخلی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ وزارت دفاع اور خزانہ کے درمیان بجٹ تنازعے نے صہیونی فوج کی جنگی تیاریوں کو متاثر کیا ہے۔
المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی اخبار یدیعوت احرونٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کو داخلی سطح پر ایک سنگین اور بڑھتے ہوئے خطرے کا سامنا ہے، جو کہ اس کے اہم پدافندی نظام حیتس (Arrow) میں میزائلوں کی کمی سے متعلق ہے۔
اخبار نے واضح کیا کہ حیتس دفاعی نظام میں میزائلوں کی شدید قلت ایک ایسا خطرہ بن چکی ہے جو اسرائیلی داخلی محاذ کو براہِ راست متاثر کر سکتا ہے، رپورٹ کے مطابق، ایک بیلسٹک میزائل کے کسی رہائشی علاقے سے ٹکرانے کی صورت میں کم از کم 300 ملین شیکل (اسرائیلی کرنسی) کا معاشی نقصان ہو سکتا ہے۔
عبری نیوز ویب سائٹ واینت نے اس سے قبل رپورٹ دی تھی کہ اسرائیلی وزارتِ خزانہ نے فوج کے لیے اضافی دفاعی بجٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزارتِ خزانہ نے 60 ارب شیکل کے اضافی بجٹ کی مخالفت کی ہے، جس کا مقصد ایران کے ساتھ حالیہ جنگ اور غزہ پر حملوں میں استعمال ہونے والی فوجی ساز و سامان کی فراہمی تھا۔
وزارتِ خزانہ کا مؤقف ہے کہ ان اخراجات کو 2025 کے بجٹ میں شامل نہیں کیا گیا تھا،اس کے ساتھ ہی اس نے اسرائیلی وزارتِ جنگ پر فنڈز کے ضیاع کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
یہ بجٹ تنازعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کو ایران اور غزہ کے ساتھ شدید جنگی حالات کا سامنا ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پدافندی نظام کی کمزوری اور وسائل کی عدم دستیابی اسرائیل کی مجموعی سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
اسرائیلی فوجی اور سیاسی نظام میں جاری اختلافات اور وسائل کی کمی، بالخصوص حیٹس جیسے اہم دفاعی نظام میں میزائلوں کی قلت، ایک ایسا سنگین خطرہ بن چکی ہے جو مستقبل میں تل ابیب کے لیے مہنگا ثابت ہو سکتا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
صیہونیوں سے ہاتھ ملانے والے اجلاس میں شرکت کرنے کی صورت میں عراقی وزیر اعظم کا مواخذہ
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:عراقی قومی قانون اتحاد کے نمائندے نے کہا کہ عراقی وزیر
جون
فلسطینی تجزیہ کار کی نظر میں شہید سلیمانی
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطینی تجزیہ کا کہنا ہے کہ اگر میری جنرل قاسم سلیمانی
جنوری
مغربی کنارے کے خلاف تازہ ترین صیہونی یلغار
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: گذشتہ رات صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں
دسمبر
غزہ موسم سرما میں؛ زمینی رپورٹ، تباہی کی شدت اور عوام کی فوری ضروریات
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:غزہ میونسپلٹی کے ترجمان نے اس جنگ زدہ علاقے کی
مارچ
فلسطینی قیدیوں نے صیہونی حکومت کی ہوا نکال دی:جہاد اسلامی
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ایک سینئر رکن نے تاکید
دسمبر
اسرائیلی فوج میں خودکشیوں میں خطرناک اضافہ
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونیستی اخبار ہاآرتص نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج
جولائی
مارچ میں بجلی کی سستی پیداوار کے باوجود ڈسکوز کی 10 ارب روپے اضافی وصولی کیلئے درخواست
?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مقامی سطح پر سستے ایندھن سے 63 فیصد
اپریل
مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر باعزت بری
?️ 29 ستمبر 2022اسلام آباد : (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ
ستمبر