?️
سچ خبریں:اسرائیل نے امریکہ کی حمایت سے غزہ میں امداد کی تقسیم کا ایک نیا منصوبہ پیش کیا ہے، جسے انسانی امداد کی آڑ میں محاصرے، قحط اور سیاسی کنٹرول کے تسلسل کی ایک نئی شکل قرار دیا جا رہا ہے؛ اقوام متحدہ اور دیگر ادارے اس منصوبے کو مسترد کر چکے ہیں۔
عالمی دباؤ کے باوجود، اسرائیل نے غزہ میں قحط کو ختم کرنے کے بجائے ایک ایسا فریبکارانہ منصوبہ تیار کیا ہے جس کا مقصد انسانی امداد کی تقسیم کے نام پر سیاسی اور سیکیورٹی کنٹرول کو مضبوط کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ مکمل طور پر قحطی کا شکار
غذائی بحران کی شدت
اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں کے مطابق، اس وقت غزہ کی 95 فیصد آبادی مکمل طور پر خوراک کی امداد پر انحصار کر رہی ہے۔
بے روزگاری کی شرح 83 فیصد
غربت کی شرح 90 فیصد سے زائد
اسرائیلی منصوبے کی تفصیلات
اسرائیلی کابینہ نے ایک نیا منصوبہ منظور کیا ہے جس کے مطابق امریکی نجی کمپنیاں امداد فراہم کریں گی
صرف 100 ٹرک روزانہ غزہ میں داخل ہوں گے جبکہ حقیقت میں غزہ کو 800 سے 1000 ٹرکوں کی روزانہ ضرورت ہے
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ اقدام جان بوجھ کر بحران کو طول دینے کی کوشش ہے، تاکہ بھوک کے ذریعے دباؤ بڑھایا جائے۔
اقوام متحدہ اور NGOs کی مخالفت
اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے اس منصوبے کو غیر انسانی اور غیر شفاف قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
یورپ-بحر روم انسانی حقوق واچ کے مطابق یہ منصوبہ امداد کی مکمل نگرانی اور سیاسی مفادات کے تابع بنانے کی کوشش ہے، جو چوتھے جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
فلسطینی حکام کی تنقید
غزہ انفارمیشن کے ڈائریکٹر جنرل اسماعیل الثوابته کا کہناہے کہ یہ منصوبہ ایک سیاسی سودے بازی ہے، جو انسانی امداد کو بلیک میلنگ کا ہتھیار بناتا ہے۔
ماہر اقتصادیات سمیر ابو مدلہ نے کہا کہ یہ منصوبہ انسانی بحران کا حل نہیں بلکہ ایک خطرناک جال ہے، جو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
مزید پڑھیں:عالمی برادری فلسطینی شہریوں کو اسرائیلی مظالم سے بچانے کیلیے فیصلہ کن اقدام کرے، ترجمان وزارت خارجہ
انہوں نے مزید کہا کہ سینکڑوں امدادی ٹرک غزہ کے داخلی راستوں پر پھنسے ہوئے ہیں،70 فیصد امداد ضائع ہو چکی ہے یا ایکسپائر ہو چکی ہے،اس وقت صرف مکمل بارڈر کھولنا اور بلاتعطل امداد کی رسائی ہی واحد حل ہے
مشہور خبریں۔
کیا غزہ کی جنگ دوسری جنگ عظیم کی یاد تازہ کر رہی ہے؟معروف امریکی تجزیہ کار
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں: مغربی ایشیائی امور کے ایک معروف امریکی ماہر کا خیال
مارچ
عمان میں امام بارگاہ پر حملہ کرنے والے کون لوگ تھے؟
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: عمان میں پاکستان کے سفیر عمران علی نے دعویٰ کیا
جولائی
ترکی شام میں نسلی صفائی کا خواہاں ہے: دمشق
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے پیر
مئی
اس سے پہلے کے بہت دیر ہو جائے کچھ کرؤ؛ٹرمپ کا امریکی یہودیوں سے خطاب
?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی یہودیوں اور صیہونی حکومت کے بارے میں ٹرمپ کے نئے
اکتوبر
مسجد اقصیٰ میں تلمودی رسم ادا کرنے کے حکم کی منسوخی
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کی مرکزی عدالت نے
مئی
تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس: فواد چوہدری کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
?️ 12 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے تعمیراتی منصوبوں
جنوری
سعودی میڈیا کا عراقی عوام کے لیے ڈراؤنا خواب
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی میڈیا خبریں، رپورٹس ، کالم اور اشتعال انگیز انٹرویوز نشر
ستمبر
کویت کا خواتین کو فوج میں بھرتی کرنے کا منصوبہ
?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ کویتی فوج میں فوجی
اکتوبر