🗓️
سچ خبریں:صہیونی جنگی طیاروں کی جانب سے گزشتہ روز جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر ہونے والے فضائی حملوں میں لبنان کے کئی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
المیادین نیوز چینل کے جنوبی لبنان میں موجود نمائندے نے رپورٹ دی کہ اسرائیلی حکومت نے ایک بار پھر لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
گزشتہ روز اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملوں میں جنوبی لبنان کے علاقے حاریص اور طلوسہ پر بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں 10 شہری شہید اور کئی افراد زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم اسرائیل کی بار بار خلاف ورزیوں کو برداشت نہیں کریں گے: نبیہ بری
اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے 30 مختلف علاقوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔
یہ حملے اُس وقت ہوئے ہیں جب امریکہ اور فرانس نے اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا اور دونوں ممالک نے خبردار کیا تھا کہ یہ حملے لبنان میں جنگ بندی کے خاتمے کا باعث بن سکتے ہیں۔
حزب اللہ نے اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر شام کو اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔
حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی دشمن نے 27 نومبر 2024 کو صبح سویرے اعلان کردہ دشمنی کے اقدامات روکنے کے معاہدے کی متعدد بار خلاف ورزی کی۔
ان خلاف ورزیوں میں غیر فوجی اہداف پر فائرنگ، لبنان کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے اور اس کے نتیجے میں شہریوں کی شہادت اور متعدد افراد کا زخمی ہونا شامل ہے۔
مزید پڑھیں: صیہونی حکومت نے کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی
اسرائیلی جنگی طیاروں نے بیروت سمیت لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی جاری رکھی ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کے حالیہ دہشتگردانہ حملوں پر حسن نصراللہ کا بیان
🗓️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے نبی مکرمؐ
اکتوبر
متحدہ عرب امارات صیہونی دوستی؛ دیگ سے زیادہ چمچے گرم
🗓️ 7 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے غزہ کے
مئی
پاکستان کو طویل المدتی امریکی تعاون کی ضرورت ہے
🗓️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا
اکتوبر
اقوام متحدہ کی گولان پر شام کی خودمختاری پر تاکید
🗓️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد میں ایک بار
دسمبر
مسلح انتفاضہ کو تمام خطوں میں پھیلانےکی ضرورت
🗓️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد
اکتوبر
شمالی غزہ میں صیہونی حکومت کا ہولناک جرم
🗓️ 27 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ اور مغربی ممالک کی جامع حمایت کے سائے میں غزہ
مئی
حریت کانفرنس کا میر واعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو خراج عقید ت
🗓️ 19 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مئی
غزہ کے بارے میں اردن کے بادشاہ کا تازہ ترین موقف کیا ہے؟
🗓️ 27 مئی 2024سچ خبریں: اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے غزہ کے بارے میں ایک
مئی