?️
مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) قابض اور دہشت گرد اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ شہر اللد میں قائم ایک جامع مسجد کے امام اور خطیب الشیخ یوسف الباز کو گرفتار کرلیا ہے، اور ان پر دہشت گردی، انتہا پسندی اور نفرت پر اکسانے جیسے بھونڈے الزام عاید کیےگئے ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق الشیخ الباز کی گرفتاری اسرائیل کے انتہا پسند رکن کنیسٹ ایتمار بن غویر کے اکسانے پر عمل میں لائی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی پولیس نے گذشتہ چند ہفتوں کے دوران مقبوضہ عرب علاقوں میں عرب فلسطینی باشندوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک دو ہزار سے زاید فلسطینیوں کو پابند سلاسل کیا گیا ہے۔
قابض پولیس نے اندرون فلسطین کے شہروں میں کریک ڈائون میں میں اسلامی تحریک کے رہنمائوں محمد اسعد کنعانہ، سابق اسیر ظافر جبارین، اسلامی تحریک کے رہ نما الشیخ جمال الخطیب اور دیگر سرکردہ رہنمائوں کو گرفتار کیا ہے۔
ان کی گرفتاریاں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی جارحیت، الشیخ جراح سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کے رد عمل میں مظاہروں کے دوران کی گئی ہیں۔


مشہور خبریں۔
سینیٹ انتخابات کی 48 نشستوں پر 170 امیدوار آزمائیں گے اپنی قسمت
?️ 16 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) 2021 میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کے امیدواروں
فروری
وعدہ ہے وزیراعظم بن گیا تو کسی سے سیاسی انتقام نہیں لوں گا، بلاول بھٹو
?️ 23 جنوری 2024چینوٹ: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول
جنوری
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت
?️ 10 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نیب قوانین میں ترمیم کے خلاف پاکستان تحریک
فروری
اسد عمر نے کورونا کی چوتھی لہرکے آغاز سے آگاہ کر دیا
?️ 9 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن
جولائی
سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں عمران خان، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت منظورکرلی
?️ 22 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سائفر کیس میں
دسمبر
اسلام آباد ہائیکورٹ: نیب سزا یافتہ کیلئے 10 سالہ نااہلی کی مدت پر اٹارنی جنرل سے معاونت طلب
?️ 18 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب)
جنوری
ایران مذاکرات کا خواہاں؛ٹرمپ کا دعویٰ؛ ایران کی تردید
?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات
جولائی
اسرائیلی فوج خوفناک حالات کی تیاری میں
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج اس ڈیٹا بیس پر بڑے پیمانے پر سائبر
دسمبر