?️
سچ خبریں:صہیونی ریاست کے میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ باکو میں اسرائیل اور ترکی کے وفود کے درمیان شام کے تنازعے پر ہونے وال مذاکرات کسی واضح نتیجے کے بغیر اختتام پذیر ہوئے،تاہم، دونوں ممالک جلد ہی ایک اور دوطرفہ ملاقات کا انعقاد کریں گے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست کے سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن نے بتایا کہ اسرائیلی اور ترک وفود کے درمیان باکو مذاکرات میں کوئی معاہدہ طے نہیں پایا۔
یہ بھی پڑھیں:شام کے خلاف صیہونی حکومت کی سازش؛ فلسطینی مہاجرین کا بڑا بحران
اسرائیلی میڈیا نے مزید کہا کہ یہودی عید پسح کے بعد دونوں ممالک کے نمائندے ایک بار پھر مذاکرات کے لیے اکٹھے ہوں گے۔
ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے حال ہی میں ایک بیان میں کہا کہ انقرہ، سوریہ میں تناؤ کو کم کرنے کے لیے تکنیکی سطح پر تل ابیب کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔
انہوں نے امریکی نیوز چینل کو انٹرویو CNN کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا کہ ترکی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی معمول سازی کے بغیر، صرف شام میں تنازعات کو کم کرنے کے لیے تکنیکی بات چیت کر رہا ہے۔
فیدان نے مزید کہا کہ جب ہم شا میں خصوصی فوجی کارروائیاں کر رہے ہیں، تو ضروری ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کو ترکی کے زیر اثر علاقوں میں پروازوں سے روکنے کے لیے ایک طریقہ کار موجود ہو، ہم نے یہی کام امریکہ اور روس کے ساتھ بھی کیا ہے۔
یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جبکہ گزشتہ ہفتوں میں ترکیہ اور صہیونی ریاست کے سرکاری ذرائع نے بارہا کہا تھا کہ وہ سوریہ میں ایک دوسرے کے خلاف تناؤ پیدا نہیں کرنا چاہتے۔
مزید پڑھیں:شام میں ترکی اور اسرائیلی حکومت کو درپیش منظرنامے
تاہم، عبرانی میڈیا نے حال ہی میں رپورٹ دیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا کہ اگر ضرورت پڑی تو تل ابیب ترکی کے خلاف فوجی کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل نے ایران کے ٹرمپ کو قتل کرنے کے منصوبے سے متعلق اطلاعات واشنگٹن کو فراہم کی ہیں:امریکی میڈیا
?️ 10 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران
جولائی
یمن کی فوج کی جانب سے جنگی تیاری کا اعلان
?️ 19 اپریل 2026 سچ خبریں:یمن کے وزیر دفاع محمد العاطفی نے ملک کی مسلح
اپریل
ایران کے خلاف جنگ کے نتائج؛ دنیا بھر میں ایئر لائن ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ
?️ 3 جون 2026 سچ خبریں:روس کی ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن کی سربراہ مایا لامیدزے
جون
خلیجی عرب ممالک اسرائیل کے حملے پر مشترکہ ردعمل دینے کی تیاری میں
?️ 13 ستمبر 2025خلیجی عرب ممالک اسرائیل کے حملے پر مشترکہ ردعمل دینے کی تیاری
ستمبر
ایک کویتی شہری، ملک کے امیر پر تنقید کرنے پر گرفتار
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: کویت کے جنرل پراسیکیوٹر آفس نے اس ملک کے ایک
جولائی
نیتن یاہو کے کرپشن کیسز پر ٹرمپ کا جوا اسے آزمائیں مت!
?️ 29 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر نے دھمکی دی کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن
جون
مقبوضہ جموں وکشمیر: مزید دو کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط ، پانچ کشمیری نوجوان گرفتار
?️ 30 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارتیہ جنتاپارٹی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے کشمیریوں
مئی
’اسکائپ‘ ہمیشہ کے لیے بند
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: کبھی دنیا کی سب سے بہترین اور معروف ویڈیو اینڈ
مئی