اسرائیل اب امریکہ کی 51 ویں ریاست بن چکا ہے؛ صیہونی میڈیا کا اعتراف

اسرائیل اب امریکہ کی 51 ویں ریاست بن چکا ہے؛ صیہونی میڈیا کا اعتراف

?️

سچ خبریں:صیہونی چینل 12 نے اپنے پروگرام اولپان شیشی میں اسرائیل کو امریکہ کی 51 ویں ریاست قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ تل‌آویو اب واشنگٹن کے اشاروں پر چلتا ہے۔

اسرائیل کے سرکاری میڈیا میں ایک غیرمعمولی اعتراف سامنے آیا ہے، صیہونی چینل 12 نے اپنے مشہور پروگرام "اولپان شیشی”  میں صہیونی ریاست کو امریکہ کی 51 ویں ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ تل‌ابیب اب خود کوئی آزادانہ فیصلہ نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل اب غزہ پر خود سے کوئی فیصلہ نہیں کر سکتا، تمام اقدامات کے لیے واشنگٹن کی منظوری ضروری ہے؛ صیہونی میڈیا کا انکشاف

میزبان نے کہا کہ امریکہ صرف ہمارے سیکیورٹی فیصلوں پر نہیں بلکہ عدالتی امور پر بھی کنٹرول رکھتا ہے، اور یہ ترامپ ہے جو آخرکار فیصلہ کرتا ہے۔

پروگرام کا آغاز ایک حیران کن منظر سے ہوا کہ پسِ منظر میں امریکی پرچم لہرا رہا تھا ، پرچم پر روایتی پچاس ستارے موجود تھے، مگر ان کے درمیان ایک نیا ستارہ بھی تھا؛ ستارہ داوود، جو صیہونی پرچم کی علامت ہے۔
پسِ منظر میں امریکی قومی ترانہ بج رہا تھا اور معروف میزبان دانی کوشمارو نے پروگرام کی ابتدا انگریزی زبان میں کی، نہ کہ عبری میں۔

پروگرام کے مرکزی اسکرین پر ایک عبری جملہ ظاہر ہوا جو دوہرا معنی رکھتا تھا ایک معنی میں وہ نرس  یعنی پرستار بچہ بنتا تھا اور دوسرے معنی میں بی‌بی کی نرس  یعنی نتن یاہو کی دیکھ بھال کرنے والی۔

پہلے مفہوم کے مطابق پیغام واضح تھا کہ اسرائیل بظاہر آزاد ہے، مگر اس کی دیکھ بھال کوئی دوسرا کرتا ہے ، وہی اسے کھلاتا ہے، وقتِ کھیل طے کرتا ہے، اور سزا و انعام کا فیصلہ بھی وہی کرتا ہے۔

دوسرے مفہوم میں بات اور بھی گہری تھی کہ نتن یاہو وہ بچہ ہے جس کی نرس ٹرمپ ہے اور یہ یقینی ہے کہ اس کے فیصلے بھی ٹرمپ کے اشاروں پر ہوں گے۔

دانی کوشمارو نے پروگرام میں کہا کہ امریکہ کا اسرائیل پر کنٹرول صرف سکیورٹی امور تک محدود نہیں؛ وہ اب ہمارے عدالتی نظام اور قانونی فیصلوں پر بھی اثرانداز ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ وہ شخص ہے جس نے معاہدے امریکیوں کو اور خواب اسرائیلیوں کو بیچے۔ اب وہ خود مروان برغوثی جو تحریکِ فتح کے نمایاں رہنماؤں میں سے ہے ،کی رہائی پر غور کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:صہیونی منصوبہ گریٹر اسرائیل کا مستقبل؛ مشرقِ وسطیٰ میں نئے چیلنجز اور عالمی تبدیلیاں

کوشمارو نے طنزیہ مگر افسردہ لہجے میں کہا کہ جی ہاں، یہ کوئی غلطی نہیں۔ امریکہ کا صدر اسرائیل کے اندرونی قانونی فیصلے کرے گا، یہ عمل نتن یاہو کی طرف سے صدر اسحاق ہرتزوگ کو عفو کی درخواست سے شروع ہوتا ہے اور مروان برغوثی کی رہائی پر ختم ہوگا اور آخرکار، فیصلہ ٹرمپ کرے گا۔
اسرائیلی میڈیا کی یہ علامتی طنز دراصل صہیونی سیاست کی مکمل انحصار پسندی کو عیاں کرتی ہے جہاں واشنگٹن کی مرضی کے بغیر نہ کوئی عدالتی فیصلہ ممکن ہے، نہ کوئی سیاسی اقدام۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کا سیاسی اہداف کے ساتھ ترقیاتی منصوبہ

?️ 8 اپریل 2025صیہونی حکومت مغربی کنارے کے الحاق کے منصوبے کے مطابق مشرقی یروشلم

ملک کے مفاد میں شہباز شریف کو کیا کرنا چاہیے؟: آفتاب احمد خان

?️ 30 جون 2024سچ خبریں: قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ

ٹرمپ کے نائب صدر کے ایران کے بارے میں بے بنیاد دعوے

?️ 24 اگست 2026سچ خبریں: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے واشنگٹن کی ایران

عراق کو ضروری اصلاحات کی ضرورت ہے:امریکی ایلچی 

?️ 26 نومبر 2025 عراق کو ضروری اصلاحات کی ضرورت ہے:امریکی ایلچی   عراق میں حالیہ

خطے میں امن کے لئے بین الاقومی کانفرنس 17 مارچ سے ہوگی

?️ 13 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں خطے میں قیام امن سیکیورٹی چیلنجز

اڈیالہ جیل میں پرویز الہیٰ کی طبعیت بگڑ گئی، چیک اپ کیلئے پمز ہسپتال منتقل

?️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعلیٰ

کورونا کی تازہ صورتحال پر وفاقی کابینہ کا اظہار تشویش

?️ 13 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھرمیں کورونا وبا کی تیسری لہر کی ہلاکت

منفرد کردار کے وقت آپ کو کاپی کرتا ہوں، منیب بٹ کا منوج باجپائی سے مکالمہ

?️ 18 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار منیب بٹ کی بھارتی فلم ساز و

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے