اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی بستیاں بسانے کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی بستیاں بسانے کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

?️

تل ابیب (سچ خبریں)  اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی بستیاں بسانے کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے زمینیں خریدنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اب فلسطینیوں کی مزید زمینوں پر قبضہ کرکے یہودی بستیاں بسائی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے یہودی قومی فنڈ (جے این ایف) نے منظوری دے دی ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیوں کو پھیلانے کے لئے بالخصوص نابلس اور جینن میں زمین خریدی جائیں گی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس فنڈ کو عبرانی زبان میں کیرین کییمتھ لیسرایل کے نام سے جانا جاتا ہے اور اسے 22 اپریل کو ہونے والے اجلاس میں فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے حتمی منظوری دی جائے گی۔

جے این ایف ورلڈ کے چیئرمین ابرام دوو دیوانی چاہتے ہیں کہ بورڈ اس منصوبے کی منظوری دے تاکہ متنازعہ اراضی کی خریداری جو پہلے ہی ہو چکی ہیں، باآسانی منظور کیا جاسکے، اعداد و شمار کے مطابق جے این ایف کے ایک ذیلی ادارہ نے 2017 کے بعد سے مقبوضہ اراضی کی خریداری پر اب تک تقریبا 30 ملین ڈالرز خرچ کیے ہیں۔

مزید برآں ترقی پسند امریکی یہودی تنظیموں کے ایک گروپ نے کہا کہ وہ اس امکان سے شدید پریشان ہے کہ جے این ایف فلسطینیوں کو اپنی پالیسی سے تلف کرنے پر گامزن ہے۔

واضح رہے کہ 1967 کی چھ روزہ جنگ کے بعد اس وقت کے اسرائیلی وزیر اعظم لیوی ایشکول  نے جے این ایف کو مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ کرنے کی تحریری ہدایات دیں تھیں۔

جے این ایف جو 1901 میں غیر قانونی یہودی آبادکاروں کو آباد کرنے کے لئے فلسطین میں زمینیں خریدنے اور تیار کرنے کے لئے قائم کی گئی تھی، اب اسرائیل کی 13 فیصد اراضی کی مالک یہی جی ان ایف بن چکی ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ پر قبضہ کرنے کے لیے کئی سال درکار: اسرائیلی فوج

?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی خبری سائٹ واللا نے صیہونی حکومت کے فوجی اہلکاروں

شگفتہ اعجاز کا دوسری محبت کا اعتراف، دوسری شادی پر بھی لب کشائی کردی

?️ 8 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اعتراف کیا ہے کہ

اسرائیل کا غزہ کے باشندوں کو جبری نقل مکانی کا منصوبہ

?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: معاریو اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق، اسرائیل فی الوقت

غزہ نے بین الاقوامی نظام کے ساتھ کیا کیا ہے؟ترک وزیر خارجہ

?️ 9 جون 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ نے بین

عراقی عوام کا سعودی عرب کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ

?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:عراقی عوام نے مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ملک کی حکومت سے

بےاحتیاطی کے باعث عید پر کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے

?️ 11 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا

اداروں کے خلاف اکسانے کا کیس: شہباز گل پر فردِ جرم پھر مؤخر

?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز

امریکہ کو کہاں سے سبق لینا چاہیے تھا؟امریکی سنیٹر کی زبانی

?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹر کرس مورفی نے کہا کہ امریکہ کی کوئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے