?️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں 60 دن کی عارضی جنگ بندی پر متفق ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق قطر اور مصر اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ حماس سے اس کی منظوری کی امید ظاہر کی گئی ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے 60 روزہ عارضی جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے ایک حالیہ بیان میں کہا کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے لیے درکار شرائط کو تسلیم کر لیا ہے۔ ہم اس دوران تمام فریقین کے ساتھ مل کر جنگ کے خاتمے کے لیے تعاون کریں گے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو آئندہ دنوں میں امریکہ کا دورہ کرنے والے ہیں اور وہاں امریکی حکام سمیت ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ ادھر غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام تاحال جاری ہے۔
ٹرمپ نے مزید بتایا کہ میرے نمائندوں نے آج اسرائیلی حکام کے ساتھ غزہ کے معاملے پر ایک طویل اور تعمیری اجلاس منعقد کیا،انہوں نے، حسب سابق، غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور تباہی کا کوئی ذکر کیے بغیر، حماس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے حماس اس معاہدے کو قبول کرے گی، کیونکہ اگر یہ موقع ضائع ہوا تو صورتحال مزید خراب ہو گی۔
ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ قطر اور مصر کی ثالثی میں جاری کوششیں آخری مرحلے میں ہیں، اور انہی ممالک کی جانب سے آخری مجوزہ معاہدہ پیش کیا جائے گا،ان کے مطابق قطری اور مصری فریقین نے غزہ میں امن قائم کرنے کے لیے انتہائی مخلصانہ اور مسلسل کوششیں کی ہیں۔
اگرچہ یہ دعویٰ سفارتی حلقوں میں ایک پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، مگر زمینی حقائق اور اسرائیل کی ماضی کی پالیسیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس جنگ بندی کی عملی صورت کے حوالے سے ابھی بھی شکوک باقی ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
کورونا وائرس سے 1 دن میں ریکارڈ 141 افرادکا انتقال
?️ 25 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس ہلاکتیں بڑھنے لگیں، چوتھی لہر
اگست
عراق میں وزیرِ اعظم کے عہدے کے تعین کے لیے جلد اجلاس منعقد ہوگا
?️ 25 اپریل 2026سچ خبریں: عراق کے موجودہ وزیرِ اعظم محمد شیاع السودانی کی قیادت
اپریل
پنجاب کے گورنر ہاؤس کی انتظامیہ کی سیکیورٹی کیلئے رینجرز تعینات کرنے کی درخواست
?️ 8 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) گورنر ہاؤس پنجاب کی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے
نومبر
صدر مملکت نے پاکستان لینڈپورٹ اتھارٹی بل 2025 کی منظوری دیدی
?️ 30 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان لینڈ
اگست
ٹرمپ اور نیتن یاہو کا ایران کے بارے میں غلط حساب و کتاب
?️ 23 جون 2025سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے موجودہ ایران اور صیہونی ریاست کے درمیان
جون
دس سال سے ’مینو پاز‘ کی پیچیدگیوں سے گزر رہی ہوں، صبا فیصل
?️ 7 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی صحت پر کھل
مئی
بائیڈن کا مقبوضہ فلسطین کا دورہ
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے مغربی ایشیائی خطے کے دورے
جولائی
گلبوا نامی ایک ٹارچر سینٹر؛ ہاتھ اور پسلیاں توڑنے سے لے کر کتے کو سیل میں لانے تک
?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے ان وحشیانہ کارروائیوں کا انکشاف کیا ہے
نومبر