سچ خبریں:امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کا نیا معاہدہ ہونے والا ہے۔
آکسیوس اخبار کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے اسرائیلی اور قطری ہم منصبوں کے ساتھ مل کر اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک نئے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد نے غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیا
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیا معاہدہ غزہ پٹی میں 28 روزہ جنگ بندی پر مشتمل ہوگا۔
آکسیوس کے مطابق، اس معاہدے کے تحت حماس 8 اسرائیلی قیدیوں کو آزاد کرے گی جبکہ اسرائیل درجنوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔
آکسیوس نے مزید کہا کہ اسرائیل نے اس عارضی جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی ہے، مگر حماس چاہتی ہے کہ یہ معاہدہ اسرائیل کے لیے ناقابل واپسی اقدامات کی طرف لے جائے۔
مزید پڑھیں: کیا بائیڈن کے دور میں غزہ میں جنگ بندی ہو سکے گی؟وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ
امریکی میڈیا کے مطابق، سی آئی اے کے ڈائریکٹر اور قطری وزیر اعظم نے غزہ پٹی میں جزوی معاہدے کے خیال کو عملی طور پر تقویت دینے کا آغاز کر دیا ہے۔