امریکی امن منصوبہ یوکرین کے حق میں ہے یا خلاف؟امریکی میڈیا کی زبانی

امریکی امن منصوبہ یوکرین کے حق میں ہے یا خلاف؟امریکی میڈیا کی زبانی

?️

سچ خبریں:امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ٹرمپ کے نئے امن منصوبے میں یوکرین کو مشرقی علاقوں کا کچھ حصہ روس کو دینے کے بدلے امریکہ اور یورپ کی سکیورٹی ضمانت دی جائے گی۔

ایک امریکی نیوز ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ واشنگٹن کے مجوزہ امن منصوبے کے تحت یوکرین کو اپنی سرزمین کا کچھ حصہ روس کے حوالے کرنا ہوگا۔

امریکی ویب سائٹ آکسیوس نے یوکرین کے لیے امریکہ کے نئے امن منصوبے کی تفصیلات شائع کرتے ہوئے بتایا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی نئی تجویز کے مطابق مشرقی یوکرین کے کچھ علاقے روس کے حوالے کیے جائیں گے، اور اس کے بدلے امریکہ یوکرین اور یورپ کو روس کی مستقبل کی ممکنہ جارحیت سے تحفظ کی ضمانت دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ خفیہ طور پر روس سے مشاورت کر رہا ہے

آکسیوس کے مطابق، ایک باخبر امریکی عہدیدار نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ جنگ جاری رہنے کی صورت میں یہ علاقے مکمل طور پر ہاتھ سے نکل جانے کے بجائے مذاکرات کے ذریعے طے کیے جائیں۔ ان کے مطابق موجودہ حالات میں معاہدہ کرنا یوکرین کے مفاد میں ہے۔

ٹرمپ کے 28 نکاتی منصوبے کے مطابق روس کو دونتسک اور لوہانسک (ڈونباس) پر مکمل کنٹرول ملے گا، جبکہ ابھی بھی یوکرین تقریباً 14.5 فیصد علاقے پر قابض ہے۔ منصوبے کے مطابق یہ علاقے غیر عسکری زون ہوں گے اور روس وہاں کسی قسم کی فوجی تعیناتی نہیں کر سکے گا۔ دوسری جنگ زدہ علاقوں جیسے خرسون اور زاپروژیا میں موجودہ کنٹرول لائنز برقرار رہیں گی، جبکہ زمین کا کچھ حصہ مذاکرات کی بنیاد پر روس کو واپس کیا جائے گا۔

منصوبے میں یوکرین کی فوجی صلاحیت، خصوصاً طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں پر پابندیاں شامل ہیں، جبکہ اس کے بدلے امریکہ کی جانب سے کییف کو سلامتی کی ضمانت فراہم کی جائے گی۔

 قطر اور ترکی نے اس منصوبے کی تیاری اور امریکی ثالثی میں اہم کردار ادا کیا،مذاکرات امریکی نمائندے اسٹیو وٹکاف اور یوکرینی صدر کے قومی سلامتی مشیر رستم عمروف کے درمیان ہوئے اور منصوبے کے کئی نکات انہیں مذاکرات کی بنیاد پر طے پائے۔

تاہم یوکرینی حکام نے کہا ہے کہ صدر کے مشیر اس منصوبے کی متعدد شقوں سے متفق نہیں اور اس کی تفصیلی جانچ بعد کی میٹنگ تک مؤخر کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے 28 نکاتی منصوبے کی منظوری دے دی

ابھی تک واضح نہیں کہ یوکرین اس منصوبے کو قبول کرتا ہے یا نہیں۔ حتمی مذاکرات عالمی سطح پر یورپی ممالک اور ترکی کے ساتھ جاری ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے نتائج مستقبل کی جنگ، یوکرین کے استحکام اور یورپی سکیورٹی کے لیے انتہائی اہم ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

افعانستان کے بارڈر پر دہشتگرد پوسٹس چھوڑ کر بھاگ گئے۔ عطا تارڑ

?️ 12 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ

پاکستان دل و جان سے ایران کے ساتھ، معاملہ سلجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسحاق ڈار

?️ 3 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے

تل ابیب، حیفا اور مقبوضہ قدس میں جنگ اور نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے

?️ 12 اپریل 2026 سچ خبریں: گزشتہ رات مقبوضہ فلسطین میں ہزاروں افراد نے نتانیاہو کی

پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ

?️ 24 اپریل 2024واشنگٹن: (سچ خبریں) امریکا نے ایران کے ساتھ نئے معاہدے کرنے کی وجہ سے پاکستان پر

وائٹ ہاؤس کا کابل کے سقوط تک افغانستان کو خالی کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا

?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:  Axius نے رپورٹ کیا کہ امریکی قومی سلامتی کونسل کے

استقامتی میزائلوں کے خلاف اسرائیل کی بے بسی

?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کو غزہ کی سرحدوں پر جنگ میں

امریکی حکام کو مشکوک پیکج بھیجا گیا

?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ کم از کم

تمام صوبوں کو شامل نہیں کیا گیا تو پاکستان کبھی ترقی نہیں کرے گا، شہباز شریف

?️ 13 دسمبر 2022سکھر: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز  شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے