ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی کو صفر کرنے کی پیشکش مسترد 

ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی کو صفر کرنے کی پیشکش مسترد 

?️

سچ خبریں:ایران نے جنیوا مذاکرات میں یورینیم کی مکمل بندش کی مغربی پیشکش رد کرتے ہوئے اپنے حق غنی‌سازی پر زور دیا،تہران نے اسرائیل کی جنگ بندی تک امریکہ سے کسی بھی مذاکرات کو مسترد کر دیا ہے۔

امریکی چینل سی‌ان‌ان نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایران نے جنیوا میں یورپی ٹروئیکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے دوران یورینیم کی افزودگی کو صفر کرنے  (Zero Enrichment) کی پیشکش کو قاطعانہ طور پر مسترد کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ایرانی مذاکراتی ٹیم نے ایک بار پھر اس موقف کا اعادہ کیا کہ ایران کو اپنی سرزمین پر یورینیم کی افزودگی کا مکمل حق حاصل ہے اور اس سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگا۔
دوسری جانب، امریکہ اور بعض یورپی ممالک نے ایران پر دباؤ ڈالا کہ وہ اپنے جوہری پروگرام، خاص طور پر یورینیم کی افزودگی ، کو مکمل طور پر بند کرے، لیکن ایران نے اسے اپنی خودمختاری اور قومی مفاد کے منافی قرار دیتے ہوئے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مذاکرات میں واضح کیا کہ تہران اب بھی سفارتی راہ کو ترجیح دیتا ہے، تاہم موجودہ بحران کا آغاز خود اسرائیل کی طرف سے ہوا جس نے امریکی حمایت سے ایران پر براہ راست حملہ کیا اور سفارتکاری کی راہ بند کر دی۔
عراقچی نے مزید کہا کہ جب تک صہیونی ریاست، جو بچوں کی قاتل ہے، اپنی جنگی کارروائیاں بند نہیں کرتی، ایران امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت میں داخل نہیں ہوگا۔
یہ مؤقف اس وقت سامنے آیا ہے جب خطے میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اپنی انتہاؤں کو چھو رہی ہے اور عالمی برادری ایران کے جوہری موقف اور سیاسی مستقبل پر نظریں جمائے ہوئے ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ کے معصوم بچوں کو کس طرح مارا جا رہا ہے؟عالمی ادارہ صحت

?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت کے عہدیداروں میں سے ایک نے غزہ

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی پریس کانفرنس کا احوال

?️ 26 مارچ 2022(سچ خبریں)اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید

نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد غزہ امن کونسل کا بیان

?️ 4 اگست 2026سچ خبریں: غزہ پیس کونسل کے نام سے موسوم کونسل نے اعلان کیا

صہیونی جرائم فلسطینی عوام کو مزاحمت سے ہرگز نہیں روک سکتے:جہاد اسلامی

?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے رہنماوں میں سے ایک نے

سکیورٹی فورسز کا ضلع قلات میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک

?️ 25 دسمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن

انٹربینک میں روپے کی قدر میں ایک روپے 28 پیسے کا اضافہ، ڈالر 275 روپے کا ہوگیا

?️ 6 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز

میانمار کی باغی فوج کے سربراہ کا انڈونیشیا دورہ، دارالحکومت جکارتا میں شدید مظاہرے کیئے گئے

?️ 25 اپریل 2021جکارتا (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج کے سربراہ جنرل من آنگ

جھوٹ بولنا ٹرمپ کا مشغلہ بن چکا ہے

?️ 13 جون 2026سچ خبریں:سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے صارفین نے ڈونلڈ ٹرمپ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے