?️
سچ خبریں:ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کے علاقے میں زیر سمندر انٹرنیٹ کیبلز کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں نے عرب ممالک میں تشویش پیدا کردی ہے۔
الجزیرہ کے مطابق، آبنائے ہرمز میں زیر سمندر انٹرنیٹ کیبلز کو نشانہ بنانے سے متعلق ایران کی دھمکیوں نے عرب ممالک میں تشویش بڑھا دی ہے۔ ان کیبلز کو نقصان پہنچنے سے خلیجی ممالک کے انٹرنیٹ، ڈیٹا سینٹرز، ٹرانسپورٹ ایپس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی خدمات متاثر ہوسکتی ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں زور دیا ہے کہ زیر سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے سے متعلق ایران کی دھمکیوں پر عمل درآمد کے ممکنہ نتائج کے بارے میں عرب ممالک کی تشویش بڑھ رہی ہے، کیونکہ آج کی زندگی کا انحصار ڈیجیٹل مواصلاتی نظام پر بہت زیادہ ہوگیا ہے۔
قطر کی وزارت خارجہ کے محکمۂ اطلاعات و مواصلات کے سربراہ کے بیان سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سمندر میں موجود انٹرنیٹ کیبلز منقطع ہونے سے کتنا بڑا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ اس بحران کے اثرات ایران کے ہمسایہ ممالک تک بھی پہنچیں گے۔ سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے پھیلاؤ کے باوجود انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی میں زیر سمندر کیبلز کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
آبنائے ہرمز میں تقریباً 7 اہم زیر سمندر کیبلز موجود ہیں، جو خلیج فارس سے کویت، عراق اور خطے کے دیگر ممالک کی جانب جاتی ہیں۔
ایران کی دھمکیوں کا دائرہ صرف ان کیبلز تک محدود نہیں، بلکہ یمن کی مسلح افواج کے تعاون سے بحیرۂ احمر اور آبنائے باب المندب میں موجود کیبلز بھی اس کی زد میں آسکتی ہیں۔
دنیا کے 80 فیصد انٹرنیٹ کو ایرانی حملوں کا خطرہ؟
رپورٹ کے مطابق، یہ تمام کیبلز دنیا کے 80 فیصد انٹرنیٹ کی فراہمی میں کردار ادا کرتی ہیں، اس لیے انہیں منقطع کرنے سے انٹرنیٹ نیٹ ورکس پر شدید منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
ان میں سے بعض کیبلز کی ڈیٹا منتقل کرنے کی صلاحیت 100 ٹیرا بٹ فی سیکنڈ تک ہے اور وہ خطے کے متعدد ممالک سے گزرتی ہیں۔ چنانچہ ان کیبلز کو پہنچنے والا کوئی بھی نقصان ان ممالک کو براہ راست متاثر کرے گا جہاں سے یہ گزرتی ہیں، نیز ان ممالک میں قائم ڈیٹا سینٹرز بھی اس سے متاثر ہوں گے۔
حالیہ برسوں میں پیش آنے والے واقعات اس بات کی نمایاں مثال ہوسکتے ہیں کہ اس نوعیت کے حادثات عالمی انٹرنیٹ پر کس طرح اثرانداز ہوتے ہیں۔ ان واقعات میں بحیرۂ احمر میں جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور مغربی یورپ 4 (SMW4)، بھارت، مشرق وسطیٰ اور مغربی یورپ (IMEWE) اور فالکن (Falcon) نامی کیبلز کا منقطع ہونا شامل ہے۔
ان کیبلز کے منقطع ہونے سے خطے اور یورپ کے متعدد ممالک براہ راست متاثر ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق، اگر ایران اپنی دھمکیوں پر عمل کرتا ہے تو عرب ممالک میں انٹرنیٹ کی وسیع پیمانے پر بندش یا خلل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
اگرچہ خلیج فارس کے ساحلی عرب ممالک کے پاس ایسی انٹرنیٹ کیبلز بھی موجود ہیں جو آبنائے ہرمز سے نہیں گزرتیں، تاہم زیادہ مقدار میں ڈیٹا منتقل کرنے والی زیر سمندر کیبلز کی تعداد نسبتاً زیادہ ہے۔
یہ ممالک اس وقت ایمیزون، مائیکروسافٹ اور ہواوے جیسی بڑی کمپنیوں سے وابستہ متعدد ڈیٹا سینٹرز کی میزبانی کررہے ہیں۔ انٹرنیٹ منقطع ہونے سے ان مراکز کی خدمات میں خلل پڑسکتا ہے یا وہ عارضی طور پر مکمل طور پر بند بھی ہوسکتی ہیں۔
کریم (Careem) اور ڈی ڈی (DiDi) جیسی اسمارٹ ٹرانسپورٹ ایپس بھی متاثر ہوں گی، کیونکہ ان کا انحصار خلیج فارس کے علاقے میں قائم ڈیٹا سینٹرز پر ہے۔
اسی طرح ٹک ٹاک اور یوٹیوب بھی اپنے پلیٹ فارمز پر مواد اور ویڈیوز کی فراہمی تیز کرنے کے لیے دبئی اور خلیجی خطے کے ڈیٹا سینٹرز استعمال کرتے ہیں، لہٰذا انٹرنیٹ کیبلز میں خلل ان کی خدمات کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی رابطوں میں خلل اور خدمات کی رفتار میں کمی دیکھنے میں آسکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
حزب اللہ کا اسرائیلی فوج کے ہیڈکوارٹر پر حملہ
?️ 6 جون 2026سچ خبریں: حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ اس نے
جون
مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائیوں میں شدت
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں مزاحمتی کارروائیوں میں شدت آنے
ستمبر
دنیا کو حقائق کی فراہمی میں صحافیوں کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہیں۔ صدر، وزیراعظم
?️ 3 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف
مئی
انگلش کرکٹ بورڈ کی معذرت، ہمارے مؤقف کی بڑی کامیابی ہے: فوادچوہدری
?️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے
ستمبر
کراچی میں تاجروں سے وزیر خزانہ کی اہم میٹینگ ہوئی
?️ 20 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کراچی میں تاجروں اور سرمایہ
اگست
برطانیہ یوکرین کو فوجی امداد دے کر جنگ کو طول دے رہا ہے:روس
?️ 24 اگست 2026سچ خبریں:روسی صدارتی محل کرملین نے برطانیہ پر الزام عائد کیا ہے
اگست
حماس اسرائیل کے لیے ناقابلِ نفوذ؛ صیہونی اخبار کا اعتراف
?️ 31 جنوری 2026سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ حماس کی تنظیمی ساخت
جنوری
شہید امام خامنہ ای یمنی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں: المسیرہ
?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں:یمنی خبر رساں ویب سائٹ المسیرہ نے کہا ہے کہ شہید
جولائی