?️
سچ خبریں:عراق کے کردستان ریجن میں سیکورٹی فورسز اور ہرکی قبیلے کے درمیان تصادم نے اربیل، دهوک اور خبات کے علاقوں کو کشیدگی میں مبتلا کر دیا ہے، اس تصادم کے نتیجے میں اب تک 2 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ راستے بھی بند اور عوامی مظاہرے جاری ہیں۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے خودمختار کردستان علاقے میں سیکورٹی فورسز اور معروف ہرکی قبیلے کے درمیان مقامی جھڑپیں، امن و امان کی صورتحال کو شدید کشیدہ بنا چکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، یہ تصادم کل سے جاری ہے اور اب تک دو افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عراقی کردستان کے لیے خطرناک امریکی منصوبہ
یہ جھڑپیں اربیل ریجن کے علاقے میں اس وقت شروع ہوئیں جب سیکورٹی فورسز نے عدالت کے حکم پر ہرکی قبیلے کے کچھ افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، لیکن قبیلے کے لوگوں نے اس کارروائی کی مزاحمت کی۔
اس مزاحمت کے بعد علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی، یہاں تک کہ ہرکی قبیلے کے افراد نے کویر اور اربیل کے درمیان سڑک بھی بند کر دی اور خبات علاقے میں سیکورٹی فورسز کی مزید آمد کو روکنے کی کوشش کی، اس وقت علاقے میں خاص فورسز کی بڑی تعداد تعینات ہے جو صورت حال کو قابو میں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق، اربیل، خبات اور ارد گرد کے علاقوں میں صورتحال تاحال کشیدہ ہے اور مسلح افراد کی مزید آمد کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، یہ جھڑپیں اربیل کے شہر خبات سے نکل کر دیگر علاقوں اور اربیل-دهوک ہائی وے تک پھیل چکی ہیں۔
اس تصادم کی جڑیں منگل کے دن سے ملتی ہیں، جب مقامی حکومت نے خبات کے علاقے میں ہرکی قبیلے کی اراضی کو اپنے نام پر منتقل کر لیا۔
اس پر قبیلے کے مقامی لیڈر خورشید ہرکی نے اس سرکاری فیصلے کو قبول کرنے سے انکار کر دیا اور اہل قبیلہ کے ساتھ فورسز سے جھڑپ کر لی۔ سیکورٹی فورسز نے پھر خورشید ہرکی کے گھر پر چھاپہ مارا جس سے جھڑپوں کا دائرہ وسیع ہو گیا۔
کردستان ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ پیشمرگہ فورسز کو وزیر داخلہ کے حکم پر اس جھگڑے میں شامل کیا گیا ہے، جس سے کشیدگی اور زیادہ بڑھ گئی ہے۔
ہرکی قبیلے کے سرتاج، جوهر الاغا هرکی، نے اپنے قبیلے کے لوگوں کو اس سرکاری اقدام کے خلاف بھرپور مزاحمت کی دعوت دی ہے۔ اسی سلسلے میں شمالی سلیمانیہ کے شہر قَلادزی (قلعہدیزه) میں بھی بارزانی حکومت کے خلاف عوامی احتجاج اور مظاہرے ہو رہے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
سٹیزن پورٹل نے سائل کے 16 ماہ سے پھنسے کیس کو ایک ماہ میں حل کروا دیا
?️ 15 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سٹیزن پورٹل نے سائل کے
جنوری
اردنی رکن پارلیمنٹ کا بن سلمان کے نام متنازع خط
?️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں:اردن کی پارلیمنٹ کے ایک رکن کی جانب سے سعودی ولی
دسمبر
2020 کے امریکی انتخابات میں دھاندلی سے متعلق ٹرمپ کا دعویٰ بے نتیجہ نکلا
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قانونی ٹیم
فروری
اسرائیل اور ترکی کے شام کے حوالے سے مذاکرات بے نتیجہ
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:صہیونی ریاست کے میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ باکو میں
اپریل
کیا بائیڈن کو چین سے رقم ملی ہے ؟
?️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:ریپبلکن قانون سازوں کی جانب سے امریکی صدر جو بائیڈن کے
ستمبر
مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر صیہونی فوج کا تشدد
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی عسکریت پسندوں نے ایک بار پھر مغربی کنارے کے کچھ
جنوری
16 ممالک کی عالمی کاروان صمود کی سلامتی کے تحفظ کی درخواست
?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: ترکی، بنگلہ دیش، برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، آئرلینڈ، لیبیا، ملائیشیا، مالدیپ، میکسیکو،
ستمبر
ایندھن بحران کے سبب پی آئی اے کی ’مخصوص پروازیں‘ آپریشنل
?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایندھن کی کمی کے باعث گزشتہ 2 ہفتوں
اکتوبر