?️
سچ خبریں:سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں واقع صدارتی محل کے قریب فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے درمیان لڑائی میں شدت آئی ہے اور مختلف علاقوں میں گولہ باری کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوڈان میں رپیڈ ایکشن ملیشیا کا ہولناک جرم
ذرائع کا کہنا ہے کہ سوڈانی فوج نے مشرقی ریاست سنار کے ایک اہم شہر پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ہے، دوسری جانب، فوج نے خرطوم کے وسطی علاقے میں سرکاری دفاتر اور صدارتی محل کی طرف پیش قدمی تیز کردی ہے۔
گزشتہ دنوں سے خرطوم میں جھڑپیں مزید شدید ہو گئی ہیں، کیونکہ فوج ان علاقوں پر دباؤ بڑھا رہی ہے جو اب بھی ریپڈ سپورٹ فورسز کے قبضے میں ہیں۔
یاد رہے کہ ستمبر 2023 سے شروع ہونے والی فوجی کارروائی کے نتیجے میں RSF کی گرفت کمزور ہوئی ہے، اور اس گروہ کو ریاست الجزیرہ میں بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
سوڈان کے دوسرے بڑے شہر ام درمان میں مارٹر شیل گرنے کے باعث شدید دھماکے ہوئے جہاں ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ایک بچے کی ہلاکت اور سات افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
مغربی سوڈان کے علاقے دارفور میں بھی جھڑپیں جاری ہیں، شمالی دارفور کے شہر فاشر میں ابو شوق پناہ گزین کیمپ کو آج صبح RSF نے بمباری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم 6 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
سوڈانی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے دستے شمالی دارفور کے مرکز میں اپنی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں اور مزید اہم کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: جنوبی سوڈان میں انتخابات ایک بار پھر ملتوی
سوڈان میں اپریل 2023 سے جاری خانہ جنگی میں اب تک کم از کم 20 ہزار افراد ہلاک اور 1 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔ یہ تنازعہ فوج اور RSF کے درمیان جاری اقتدار کی کشمکش کے نتیجے میں پیدا ہوا جس نے ملک کو شدید انسانی بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
امارات نے یمن کے شہر حضرموت میں کرائے کے فوجی تعینات کیے
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں: یمنی فوجی ذرائع نے جنوب مشرقی صوبے حضرموت کے المکلہ
فروری
صہیونیوں کے لیے حزب اللہ کے انتباہی بیان
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: علاقائی اخبار رائے الیوم کے مدیر اور عرب دنیا کے
اکتوبر
کویتی عوام کی یروشلم اور مسئلہ فلسطین کی حمایت
?️ 30 مارچ 2022سچ خبریں:کویتی یوتھ ایسوسی ایشن برائے القدس نے ایک تقریب کے دوران
مارچ
تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنا واحد حل ہے، رانا ثنااللہ
?️ 14 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے سابق وزیر اعظم اور
مئی
صیہونی کابینہ کے استعفے کے لیے 6000 صہیونیوں کا مظاہرہ
?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:بینجمن نیتن یاہو اور ان کے ہزاروں حامیوں نے احتجاج کیا
اپریل
بھاری نقصان کا اعتراف؛ ہرزوگ: آج کی صبح بہت سخت اور دردناک تھی
?️ 19 جون 2026سچ خبرین: اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے جنوبی لبنان میں چار اسرائیلی
جون
فلسطین میں زیتون کی پیداوار پر پابندی؛ صیہونی ریاست کی 77 سالہ حکمتِ عملی
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: 77 سالہ غاصبانہ قبضے کے دوران فلسطین میں زیتون کے
اکتوبر
برطانیہ کی ایران کو نئی پابندیوں کی دھمکی
?️ 3 اپریل 2026سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز
اپریل