?️
نئی دہلی (سچ خبریں) بھارتی کسانوں نے کل بدھ کے روز ملک بھر میں یوم سیاہ مناتے ہوئے انتہاپسند بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلہ نذر آتش کردیا اور بھارتی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کو ملک سے غداری قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں نے 6 ماہ مکمل ہونے پر ملک بھر میں یومِ سیاہ منایا، اور اس موقع پر بدھ کے روز مظاہرین نے نریندر مودی کے پتلوں پر لاٹھیاں برسائیں اور پھر اسے نذر آتش کیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف جاری احتجاج کو 6 ماہ مکمل ہونے پر بدھ کے روز کسانوں نے حکومت کے خلاف یوم سیاہ منایا، بھارتی کسانوں نے حکومت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے اپنے گھروں اور ٹریکٹروں پر سیاہ پرچم لہرائے اور بھارت کی موجودہ حکومت کو جمہوریت کے لیئے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل سکھ رہنما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نوجوت سنگھ سدھو نے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے اپنے گھر پر سیاہ پرچم لہراتے ہوئے کہا تھا کہ مودی حکومت پنجاب کی ترقی کو روکنا چاہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 6 ماہ کیا، اتنے یا اس سے زیادہ سال بھی لگ جائیں، احتجاج جب تک جاری رہے گا جب تک حکومت متنازع زرعی قوانین کو ختم نہیں کردیتی۔
دوسری جانب دارالحکومت نئی دہلی کے مختلف سرحدی علاقوں جیسے غازی پور، سنگھو اور ٹکری سرحد پر ہزاروں کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔
غازی پور سرحد پر کسانوں کے احتجاج کی قیادت کسان رہنما راکیش ٹکیت نے کی، جنہوں نے یومِ سیاہ کی مناسبت سے خاص طور پر کالی پگڑی باندھی اور بھارتی حکومت کو شدید دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسانوں کے مطالبات کو نہ مانا گیا اور قوانین وپاس نہ لیئے گئے تو یہ احتجاج جاری رہے گا۔
مشہور خبریں۔
ایرانی میزائل حملوں نے اسرائیلی دفاعی نظام کی قلعی کھول دی ؛عالمی میڈیا کی حیرت انگیز رپورٹ
?️ 21 جون 2025 سچ خبریں:عالمی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے میزائل
جون
فلسطینی جنگجوؤں کی صیہونی فوجی گاڑی پر فائرنگ
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں: فلسطینی عسکریت پسندوں نے آج اتوار کی صبح اسرائیلی فوجی
فروری
9 مئی کیس: شیخ رشید کی درخواست ضمانت خارج، گرفتار کرلیا گیا
?️ 16 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) 9 مئی حملہ کیس میں عوامی مسلم لیگ کے
جنوری
کیا اردگان ترکی میں صدر رہیں گے؟
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: ترکی میں ان دنوں انتخابات پر بحث ایک بار پھر گرم
جنوری
نیتن یاہو کے گرفتاری وارنٹ پر یورپ کا خیرمقدم
?️ 22 نومبر 2024سچ خبریں: فرانسیسی وزارت خارجہ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ بین
نومبر
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
?️ 28 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس
ستمبر
امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے پر فرانس اور جرمنی کے درمیان اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: ایک مغربی میڈیا آؤٹ لیٹ نے اپنے ایک مضمون میں
جولائی
شامی فوج نے حماہ میں سیکورٹی بیلٹ کو مضبوط کیا
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے اسکائی نیوز عربی نے اس بات
دسمبر