?️
نئی دہلی (سچ خبریں) بھارتی کسانوں نے مودی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف ایک بار پھر دہلی کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کل ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کی اپیل کردی ہے اور اس ملک گیریوم سیاہ کے اعلان پر کانگریس سمیت 12 اپوزیشن جماعتوں نے بھی حمایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس، شدید بارش اور طرح طرح کی مشکلات کے باوجود ہزاروں کسان کئی ماہ سے دارالحکومت کی سرحدوں پر موجود ہیں، اس دوران 475 کسان ہلاک ہوچکے ہیں، لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنے احتجاج کو مزید تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آل انڈیا کسان سبھا کے جنرل سیکرٹری اتول کمار انجان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک کے مختلف حصوں سے ہزاروں کسان 26 مئی کو دہلی کے دروازے پر دستک دینے کے لیے پہنچ جائیں گے۔
بی جے پی کی جانب سے تمام تر ظلم اور پھوٹ ڈالنے کے ہتھکنڈوں کے باوجود کسانوں کی تحریک مسلسل آگے بڑھ رہی ہے اور کسانوں نے تینوں زرعی قوانین واپس لینے تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کر رکھا ہے۔
اتول کمار انجان کا مزید کہنا تھا کہ 26 مئی کو نریندر مود ی وزیر اعظم کے طورپر سات سال مکمل کریں گے، لہٰذا اس دن کو تاریخی المیے کے طور پر یوم سیاہ منایا جائے گا۔
واضح رہے کہ مودی نے 26 مئی 2014 ء کو پہلی بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، انہوں نے کہا کہ یہ 7 برس مزدوروں، کسانوں، بے روزگار نوجوانوں، خواتین اور طلبہ کے لیے تاریک ترین دور رہا، اس دوران شہریوں نے بی جے پی حکومت کا غیر انسانی اور عوام دشمن چہرہ دیکھا ہے، یہ ایک ایسی حکومت ہے جس نے عوام کے مفادات کے خلاف اور نجی کمپنیوں کے فائدے کے لیے کھلے عام اقدامات کیے ہیں۔
آل انڈیا کسان سبھا کے رہنما نے کہا کہ 26 مئی کو کسان کورونا کی حفاظتی تدابیر کا پورا خیال رکھتے ہوئے ایک نئے جوش اور ولولے کے ساتھ اپنی مہم کو آگے بڑھانے کا عزم کریں گے۔
ادھر اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ بیان جاری کر کے کسانوں کی طرف سے 26 مئی کویوم سیاہ منانے کے فیصلے کی تائید کی اور مکمل حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔
اس بیان پر کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی، جنتا دل سیکولر کے رہنما ایچ ڈی دیوے گوڑا، ترنمول کانگریس کی ممتا بنرجی، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے شرد پوار، شیو سینا کے اودھو ٹھاکرے، سماج وادی پارٹی کے اکھلیش یادو، آر جے ڈی کے تیجسوی یادو، بائیں بازو کے رہنما ڈی راجہ اور سیتا رام یچوری اور فاروق عبداللہ نے دستخط بھی کردیئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت کو اپنی ہٹ دھرمی چھوڑ کر کسانوں سے بات شروع کرنی چاہیے، اس سلسلے میں 12مئی کو مشترکہ طور پر وزیر اعظم کو ایک خط لکھ کر کہا تھا کہ کورونا وبا سے متاثر لاکھوں کسانوں کو بچانے کے لیے زرعی قوانین منسوخ کیے جائیں تاکہ کسان اپنی فصلیں اگا کر بھارتی عوام کا پیٹ بھر سکیں۔


مشہور خبریں۔
200 بین الاقوامی تنظیموں نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر آپریشن کے خاتمے کے خطرے سے کیا خبردار
?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ اور 200 بین الاقوامی امدادی تنظیموں نے فلسطینی علاقوں،
دسمبر
مقبوضہ فلسطین میں صحافی کا قتل
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی میڈیا نے اتوار کی شب مقبوضہ فلسطین کے شہر ام
ستمبر
جنگ سے متعلقہ اخراجات کی وجہ سے اسرائیل کا بجٹ خسارہ میں
?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کی جنگ بندی کو
اکتوبر
سویڈن کی پہلی خاتون وزیر اعظم جو چند گھنٹے اپنے عہدے پر رہیں
?️ 25 نومبر 2021سچ خبریں: سویڈن کی نئی وزیر اعظم میگڈالینا اینڈرسن نے وزیر اعظم
نومبر
اسرائیل ایک خطرناک بحران کا شکار: صیہونی حکومت
?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی انتہائی کابینہ کے قیام کے بعد صہیونی معاشرے
مارچ
بیروت اور تل ابیب کے درمیان سمندری تنازع میں واشنگٹن کے اسرائیلی ثالث کے انتخاب میں پس پردہ حقائق
?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان سمندری سرحد کی حد بندی
اکتوبر
خلیل الحیہ کا غزہ کے خلاف ٹرمپ کے معاندانہ منصوبے کی ناکامی پر زور
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں: تحریک حماس کے رہنماؤں میں سے ایک خلیل الحیہ نے
فروری
ایران کے شہید رہبر کی تشییع جنازہ امریکہ کے خلاف مزاحمت کی علامت ہے: وال اسٹریٹ جرنل
?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایران کے شہید رہبر
جولائی