?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ میں گزشتہ کچھ برس میں وقتاً فوقتاً ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں اب تک سینکڑوں لوگ ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے اور آئے دن متعدد افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں، اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں بچے سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلی فورنیا میں مسلح شخص نے عمارت میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بچہ سمیت 4 افراد ہلاک اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور حملہ آور کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا جب کہ علاقے کو مکمل سیل کرکے سرچ آپریشن بھی کیا گیا، حملہ آور کو اسپتال منتقل کردیا ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جس عمارت میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا وہاں متعدد دفاتر ہیں تاہم حملہ آور کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی جب کہ فائرنگ کے واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے مارکیٹ میں ایک پولیس اہلکار سمیت کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے تھے، اور عینی شاہدین کی جانب سے واقعے کو یوٹیوب پر لائیو سٹریم کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ اس واقعے کے بعد امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے قومی سطح پر مہلک ہتھیاروں پر پابندی لگانے پر زور دیا تھا تاہم ایک بار پھر اس طرح کے دردناک حادثے سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ امریکہ میں مسلح افراد پر کسی قسم کا کوئی کنٹرول نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ آئے دن دہشت گردی کے واقعات کو انجام دیتے رہتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکی وعدوں اور افغان پناہ گزینوں کی نامعلوم قسمت کی برزخ
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں: سابق افغان صدر کی معزولی اور طالبان کے کابل پر
فروری
ہم غزہ کی حمایت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے: صنعا
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: یمن کی تبدیلی اور تعمیراتی حکومت کے وزیر خارجہ جمال
جنوری
فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کو ماڈرن ایسٹ انڈیا کمپنی قرار دے دیا
?️ 15 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعت پاکستان
جون
فلسطین پر آسٹریلیا کے فیصلے کا خیر مقدم
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں آسٹریلیا کے وزیر
اگست
ملک بھر میں یوم پاکستان منایا جا رہا ہے
?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں پوری قوم بڑے جوش و خروش
مارچ
فلسطینیوں نے اسرائیل کو کہاں لا کھڑا کیا ہے؟صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ تل
جنوری
شام نے سال 2022 کیسے گزارا؟
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: شامی عرب جمہوریہ داعش کے خاموش عناصر کی سرگرمیوں
دسمبر
پاکستانی وزیر اعظم نے اربعین کے موقع پر خصوصی پروازوں کا حکم دیا
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: اربعین کے موقع پر، پاکستانی وزیر اعظم نے اسلامی جمہوریہ
جولائی