فرانس میں تیونس نژاد شہری کا پولیس خاتون پر حملہ، پولیس اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئیں

فرانس میں تیونس نژاد شہری کا پولیس خاتون پر حملہ، پولیس اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئیں

?️

پیرس (سچ خبریں)  فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کل جمعہ کی شام ایک مسلح شخص نے پولیس خاتون پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئیں۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پیرس کے جنوب مغربی علاقے میں قائم پولیس اسٹیشن پر عرب نژاد شہری نے خاتون پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ کیا اور وہ ہلاک ہوگئیں۔

پولیس عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ پیرس سے 60 کلومیٹر دور قصبے ریمبولیٹ میں اسٹیشن پر ایک اور پولیس افسر کی فائرنگ سے حملہ آور بھی زخمی ہوگیا، ان کا کہنا تھا کہ حملہ اسٹیشن کے محفوظ دروازے پر دوپہر 2 بج کر 20 منٹ پر ہوا، انہوں نے کہا کہ ہلاک خاتون پولیس اہلکار کی عمر 48 سال تھیں۔

فرانس کے وزیر اعظم جین کیسٹیکس اور وزیرداخلہ جیرالڈ ڈارمینن دونوں کا کہنا تھا کہ وہ جائے وقوع کی طرف جا رہے ہیں۔

واقعے کی تفتیش کرنے کے والے ذرائع کا کہنا تھا کہ حملہ آور 36 سالہ تھا اور سیکیورٹی سروس ان کے حوالے سے معلومات نہیں رکھتی تھیں۔

خیال رہے کہ فرانس میں اس سے قبل بھی اس طرح کے حملہ ہوتے رہے ہیں جن کا الزام کالعدم تنظیموں پر عائد کیا جاتا ہے جبکہ سینکڑوں افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔

گزشتہ برس 29 اکتوبر کو فرانس کے شہر نیس میں ایک حملہ آور نے چاقو کے وار کر کے ایک خاتون کا گلا کاٹنے کے علاوہ 2 افراد کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ شہر کے ایک گرجا گھر میں پیش آیا، مذکورہ حملے کو شہر کے میئر نے دہشت گردی کا واقعہ قرار دے دیا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ چاقو سے خاتون کا گلا کاٹا گیا جبکہ فرانسیسی سیاستدان میرین لی پین نے بھی حملے میں گلا کاٹے جانے کا ذکر کیا۔

پولیس اہلکار کے قتل کے واقعے کے بعد فرانسیسی صدر عمانویل میکرون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات پیرس کی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ متاثر نہیں ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ فرانس دہشت گردوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا۔

ادھر فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارمانان نے کہا ہے کہ پیرس کے قریب ایک پولیس سینٹر میں حملہ آور نے گھس کر ایک خاتون پولیس اہلکار کو چاقو گھونپ دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی اور بعد ازاں اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

مشہور خبریں۔

شاہ محمود قریشی کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت میں چالان جمع

?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے

انسٹاگرام، فیس بک اور واٹس ایپ کی بامعاوضہ سروس متعارف، خصوصی فیچرز کے لیے ماہانہ فیس

?️ 29 مئی 2026سچ خبریں:میٹا نے انسٹاگرام، فیس بک اور واٹس ایپ کے بامعاوضہ ورژن

مقبوضہ بیت المقدس میں 9000 صہیونی ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر ملتوی

?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:   صیہونی ٹاؤن پلاننگ کمیٹی جس نے ابتدائی طور پر مقبوضہ

جنوبی کوریا میں جن پنگ کے ساتھ ملاقات کی ممکنہ منسوخی پر ٹرمپ کا ردعمل

?️ 11 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ انہوں

آذربائیجان کے سرکاری اسکولوں میں حجاب پر پابندی ؛ شدید عوامی احتجاج 

?️ 10 اکتوبر 2026سچ خبریں:آذربائیجان میں سرکاری اسکولوں کے لباس سے متعلق نئے ضوابط کے

امریکہ بچوں کے کھیلوں کو جنگی آلات میں کیسے تبدیل کرتا ہے؟

?️ 22 اگست 2026سچ خبریں:پوکمون گو جیسے بچوں کے کھیلوں کے ذریعے جمع کی گئی

وفاق کا نیب ترامیم کیس کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

?️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے قومی احتساب بیورو ترامیم کیس

کیچ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

?️ 5 اپریل 2025کیچ: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے