?️
سچ خبریں:صیہونی فوج کے سینئر جنرل اسحاق بریک نے خبردار کیا ہے کہ غزہ جنگ میں توسیع اسرائیل کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے،انہوں نے جنگ کو بے فائدہ قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے ایک سینئر جنرل اسحاق بریک نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ میں جنگ جاری رہی تو اسرائیل کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنرل اسحاق بریک، جو اسرائیلی فوج کے ریٹائرڈ اعلیٰ عہدیدار اور دفاعی امور کے ماہر ہیں، نے اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کی خارجہ امور اور سیکیورٹی کمیٹی کے بعض ارکان کے خیالات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ جنگ کو طول دینے سے اسرائیلی فوج کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوجی کارروائی کے ذریعے غزہ میں اہداف حاصل کرنے کی کوشش اب تک بے اثر ثابت ہوئی ہے اور جنگ کو دوبارہ شروع کرنے سے نہ تو حماس کو کمزور کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی اسرائیلی قیدیوں کی رہائی ممکن ہوگی۔
جنرل بریک نے واضح کیا کہ موجودہ صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ فوری طور پر جنگ بندی ہے اور ساتھ ہی تمام اسرائیلی قیدیوں کی ایک ساتھ اور فوری رہائی کو یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کے لئے سفارتی اقدامات کرے کیونکہ عسکری حل ناکام ہوچکا ہے اور اس کا تسلسل مزید نقصان دہ ہوگا۔
یاد رہے کہ غزہ میں حالیہ کشیدگی کے باعث اب تک سینکڑوں افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں، جبکہ عالمی برادری بھی فوری جنگ بندی اور انسانی المیے کو روکنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم سے وفاقی وزراء کی ملاقات
?️ 22 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزراء کی
نومبر
شام کے ساتھ ملحقہ سرحدی علاقے میں عراق کی 10 سالوں میں سب سے بڑی فوجی مشقیں
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کی سکیورٹی کمیٹی کے رکن یاسر اسکندر نے بتایا
دسمبر
ڈالر کی ڈبل سنچری
?️ 18 مئی 2022(سچ خبریں)ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کرگیا، اوپن مارکیٹ
مئی
یمن کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کی نگرانی میں اقتصادی جنگ جاری ہے: صنعاء
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:مہدی المشاط نے آج ایک اجلاس میں اس کونسل کے ارکان،
جنوری
سپریم کورٹ کے اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے. بلاول بھٹو
?️ 18 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا
ستمبر
حکومت کے مثبت اشارے پر سعودی اپوزیشن کا سرد استقبال
?️ 12 مارچ 2025سچ خبریں: سعودی عرب کے داخلی سلامتی کے سربراہ عبدالعزیز الھریرینی نے متنازع
مارچ
چینی فوج میں تبدیلی کی لہر؛ جدیدیت کی راہ پر کمانڈ سٹرکچر کی دوبارہ ترتیب
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: سدرن چائنا مارننگ پوسٹ نے تجزیہ کاروں کا حوالہ دیتے
مئی
پانچ اسرائیلی بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:اسرائیلی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے اعلان کیا کہ موڈیز
فروری