میں حماس کی قید میں اسرائیل سے زیادہ محفوظ تھی؛سابق صیہونی خاتون قیدی

میں حماس کی قید میں اسرائیل سے زیادہ محفوظ تھی؛سابق صیہونی خاتون قیدی

🗓️

سچ خبریں:حماس کی قید سے رہائی پانے والی اسرائیلی خاتون میا شیم نے انکشاف کیا کہ تل ابیب میں اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ حماس کے پاس اس دوران اسے زیادہ تحفظ حاصل تھا،اس بیان نے اسرائیلی معاشرے میں ہلچل مچا دی ہے۔

غزہ کی جنگ کے دوران حماس کے ہاتھوں قید ہونے والی اور بعد میں اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں آزاد ہونے والی 23 سالہ میا شیم نے تل ابیب میں اپنے ساتھ پیش آنے والے جنسی زیادتی کے واقعے پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے حماس کی قید میں زیادہ تحفظ حاصل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونی جیلوں میں تشدد کی کہانی؛رہا ہونے والی فلسطینی خواتین قیدیوں کی زبانی

اسرائیلی روزنامہ *معاریو* اور ٹی وی چینل 12 کے مطابق، میا شیم نے انکشاف کیا ہے کہ اسے ایک معروف فٹنس ٹرینر نے بیہوشی کی دوا دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس نے ایک ماہ قبل پولیس میں باقاعدہ شکایت درج کرائی، تاہم مجرم کو سزا نہیں دی گئی۔

یہ انکشاف اسرائیل میں سوشل میڈیا پر طوفان لے آیا ہے، بہت سے صارفین نے افسوس اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک اسرائیلی لڑکی یہ کہے کہ حماس کے پاس وہ زیادہ محفوظ تھی تو ہمیں خود کو بدلنے کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ہر سال اسرائیل میں ہزاروں جنسی جرائم رپورٹ ہوتے ہیں، مگر ان میں سے بہت کم کیسز عدالت تک پہنچتے ہیں۔

میا شیم کے کیس میں بھی پولی گراف (جھوٹ پکڑنے والی مشین) کی رپورٹ میں یہ ثابت ہونے کے باوجود کہ مجرم جھوٹ بول رہا ہے، اسے رہا کر دیا گیا۔

رپورٹ میں اس تضاد کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ حماس کی قید سے آزاد ہونے والے تمام صہیونی قیدی جسمانی و ذہنی طور پر صحت مند تھے اور انہوں نے خود بھی بتایا کہ ان کے ساتھ انسانی سلوک کیا گیا۔

اس کے برعکس، اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدی انتہائی لاغر، بیمار، ذہنی و جسمانی اذیتوں کے شکار دکھائی دیے،ان کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات تھے،کئی قیدی چلنے پھرنے کے قابل بھی نہ تھے،بعض کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا

تصاویر اور ویڈیوز میں صاف دکھائی دیتا ہے کہ فلسطینی قیدی اپنے وزن کا بڑا حصہ کھو چکے تھے اور ان کی ظاہری حالت بے حد خستہ ہو چکی تھی، جیسے وہ برسوں قید میں رہے ہوں۔

مزید پڑھیں: صیہونی جیلوں میں فلسطینی خواتین قیدیوں کی غیر انسانی صورتحال

رہائی پانے والی صہیونی خواتین قیدیوں نے بتایا کہ ان کی سب سے بڑی خوف اسرائیلی بمباری تھی، نہ کہ حماس کے ہاتھوں اسارت۔

 

مشہور خبریں۔

پاکستان نے بائیڈن حکومت کے سامنے ایک نئی لکیر کھینچ دی

🗓️ 4 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی سکیورٹی اور انٹیلی جنس وفد کے حالیہ

مصنوعی ذہانت کا مثبت کردار

🗓️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: اگر مصنوعی ذہانت کے پاس ضمیر یا احساسات ہوتے تو

ہمیں امریکی مدد کی نہیں احترام کی ضرورت ہے:روسی سفیر

🗓️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:امریکہ میں تعینات روس کے سفیر نے روس اور امریکہ کے

نیٹو کی توسیع ترکی کے مفاد میں نہیں ہے: اردوغان

🗓️ 23 مئی 2022سچ خبریں: فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو میں شامل ہونے کے

غزہ کے نام پر آنے والی ہوائی امداد کہاں جا رہی ہے؟

🗓️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ

صیہونی فوج کی بھونڈی حرکات

🗓️ 31 مئی 2021سچ خبریں:صیہونی فوج نے سوشل میڈیا پر اپنی خواتین فوجیوں کی ہیجان

علماء کرام سیالکوٹ واقعے پر سری لنکا کے ہائی کمشنر سے اظہار تعزیت کی

🗓️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) علما کرام کے وفد نے اسلام آباد میں سری

پاکستان گلیشیئر کے تحفظ کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نئے منصوبے سے مستفید ہوگا

🗓️ 18 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے