?️
واشنگٹن (سچ خبریں) اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر کی سینکڑوں نامور شخصیات نے امریکی صدر جو بائیڈن سے اہم مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کو فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی کو روکنے میں اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کے75 ممالک سے تعلق رکھنے والی 680 عالمی شخصیات نے امریکی صدر جو بائیڈن کو ایک کھلےمکتوب میں کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم اور مظالم بند کرانے کے لیے کردار ادا کریں۔
موصولہ اطلاعات مطابق سات سو کے قریب عالمی رہ نمائوں نے ایک مکتوب پر دستخط کیے ہیں جس میں فلسطینی عوام پر اسرائیل کے ذریعہ ہونے والے تسلط اور ادارہ جاتی ظلم کو ختم کرنے میں مدد کرنے اور ان کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے، مکتوب میں کہا گیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے امریکا مشرق وسطیٰ کے لیے موجودہ سیاسی پالیسی کو تبدیل کرے۔
مکتوب پر سول سوسائٹی کے عالمی اتحاد کے اراکین، کاروباری رہنماؤں، فنکاروں، مذہبی اور سیاسی رہنماؤں، اور نوبل انعام یافتہ سیاسی شخصیات اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے لیڈروں نے امریکی رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام پر اسرائیلی تسلط اور ادارہ جاتی ظلم کے خاتمے میں مدد کے لیے کام کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر امریکی پالیسی عدل وانصاف اور احتساب کے بغیر جمود کی حیثیت برقرار رہی تو تمام لوگوں کے لیے ایک پائیدار اور انصاف پسند امن کا قیام مشکل ہوجائے گا۔
اس مکتوب میں امریکی صدر بائیڈن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ آپ کی انتظامیہ جمہوریت کے دفاع اور انسانی حقوق کے تحفظ پر مبنی خارجہ پالیسی پر کاربند ہے، آپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ آپ کو یقین ہے کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو سلامتی کے ساتھ رہنے اور آزادی کے مساوی اقدامات سے لطف اندوز ہونے کا حق حاصل ہے، اب وقت آگیا ہے کہ صدر بائیڈن اپنے اپنے بیان پر عمل درآمد کراتے ہوئے فلسطینیوں پر مظالم بند کرائیں اور مسئلہ فلسطین کا جامع اور دیر پا حل نکالیں۔


مشہور خبریں۔
نیٹو میں شمولیت کے لئے ترکی کے ساتھ سویڈن اور فن لینڈ کے تنازعات کا تجزیہ
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:یوکرین میں روس کی فوجی کارروائیوں کے آغاز کے ساتھ ہی
جنوری
ہمارے میزائلوں کی درستگی اور طاقت ہر روز بڑھ رہی ہے:الحوثی
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے اعلان کیا کہ ہمارے
جون
اسرائیلی فوج اپنے زیادہ تر جرائم مصنوعی ذہانت کے حوالے کرنے کے درپے
?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں: اسرائیل ہم اخبار کی نیوز سائٹ نے اعلان کیا
فروری
صیہونی صدر متحدہ عرب امارات کے دورے پر
?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی صدر اسحاق هرتزوگ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد
جنوری
شاہ محمود قریشی کا ’تمام اسٹیک ہولڈرز‘ پر انتہاپسندوں کی واپسی کا الزام
?️ 17 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی
اپریل
پی ٹی اے کا ٹک ٹاک سے بچوں کو دور رکھنے کیلئے اہم اقدامات کرنے کا اعلان
?️ 23 ستمبر 2021پشاور(سچ خبریں) پی ٹی اےنے اہم قدم اٹھاتے ہوئے 18 سال سے
ستمبر
لاہور میں زبردست مظاہرے اعلی افسروں سمیت 5 افراد اغوا
?️ 18 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب پولیس نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہےلاہور میں
اپریل
ترکی برائی کا محور
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے سفیر ڈینی ڈینن نے
نومبر