لبنانی اور شامی وزرائے دفاع کی ملاقات کیسی رہی؟

لبنانی اور شامی وزرائے دفاع کی ملاقات کیسی رہی؟

?️

سچ خبریں:سعودی عرب کے شہر جدہ میں لبنان اور شام کے وزرائے دفاع کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے سرحدی سلامتی، عسکری چیلنجز، اور مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان بھی شریک تھے۔

سعودی خبررساں ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی وزیر دفاع میشل منسی اور شامی وزیر دفاع مرہف ابوقصرہ نے متعدد سیکیورٹی اور عسکری موضوعات پر تبادلہ خیال کیا، اس ملاقات کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان استحکام اور امن کے قیام کے لیے تعاون کو وسعت دینا تھا۔
ملاقات کے دوران ایک اہم معاہدہ بھی طے پایا جس کے تحت لبنان اور شام کے مابین سرحدوں کی اسٹریٹیجک حد بندی پر زور دیا گیا۔  قانونی اور تکنیکی کمیٹیوں کی تشکیل پر اتفاق ہوا تاکہ مختلف امور کا منظم انداز میں جائزہ لیا جا سکے،سرحدی سیکیورٹی اور فوجی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ مکینزم کو فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
فریقین نے آئندہ مرحلے میں سعودی عرب کی میزبانی میں ایک اور اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا تاکہ موجودہ معاہدوں پر عمل درآمد کی نگرانی اور ان میں پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔
لبنانی اور شامی وزرائے دفاع نے اس اہم اجلاس کی میزبانی پر سعودی عرب اور وزیر دفاع خالد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا اور باہمی معاہدوں پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا۔
سعودی عرب نے بھی اپنی جانب سے لبنان اور شام کے درمیان امن، استحکام، اور علاقائی سلامتی کے فروغ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ سعودی قیادت کے مطابق، یہ تعاون نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کے لیے اہم ہے۔

مشہور خبریں۔

برکس کو ایک بین الاقوامی تنظیم میں تبدیل کرنےکا امکان

?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے جمعے کے روز

فیس بک کا ایک عہدیدار نیتن یاہو کی کابینہ میں کام کرنے کے لیے مقرر

?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر نے مقبوضہ

پاکستان کے خلاف مودی کی ہرزہ سرائی پر حکومت کا ردعمل

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: بھارتی وزیر اعظم مودی کے پاکستان مخالف تبصرے پر دفتر

حزب اللہ نے ابھی صرف اپنی 5 فیصد طاقت دکھائی ہے

?️ 6 فروری 2024سچ خبریں:الاقصی طوفان کی لڑائی کے دوران اسرائیلی حکام اور حلقوں نے

سینیٹ انتخابات کو عدالت میں چیلنج کرنا ناممکن ہے: انور منصور

?️ 14 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) سابق اٹارنی جنرل انور منصورخان نے اہم بیان دیتے

بائیڈن کا نیا مسئلہ؛ سعودی عرب تیل کی قیمتوں میں اضافے کی کوشش کر رہا ہے

?️ 9 ستمبر 2023سچ خبریں: فنانشل ٹائمز نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی سعودی

پاکستانی کی بڑھتی ہوئی آبادی کو دیکھتے ہوئے فوڈ سیکوڑی سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

?️ 15 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی کی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کو ٹی وی چینلز کیخلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا، نوٹس جاری

?️ 24 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے