?️
سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نعیم قاسم نے اس جماعت کے زخمی مجاہدین کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے اپنی قربانیوں سے صہیونی ایجنٹوں اور اس حکومت کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
المنار چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نعیم قاسم نے اپنے خط میں واضح کیا کہ اسرائیلی حکومت اور اس کے پشت پناہ امریکہ، دنیا کے سفاک ترین ظالم ہیں، لیکن مجاہدین کی استقامت اور قربانیوں نے ان کے عزائم خاک میں ملا دیے ہیں اور انہیں اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا اسرائیل حزب اللہ کو ختم کر سکتا ہے؟فارن افیئرز کی رپورٹ
انہوں نے زخمی مجاہدین کو زندہ شہداء قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ مقامِ شہادت پر فائز ہو چکے ہیں، لیکن آپ کی زندگی ابھی باقی ہے تاکہ آپ ایمان، جہاد، ولایت اور مزاحمت کی راہ میں اپنی ذمہ داری نبھا سکیں۔
نعیم قاسم نے مزید کہا کہ راہِ خدا کے مجاہدین میں سب سے زیادہ تکلیف آپ نے سہی، کیونکہ زخموں کی اذیت ہر لمحہ آپ کے ساتھ رہتی ہے، مگر یہ مشکلات آپ کی راہِ ایثار و قربانی میں رکاوٹ نہیں بن سکیں۔
انہوں نے حزب اللہ کے زخمی مجاہدین کو امام حسین کے راستے کا محافظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کربلائے جہاد و مزاحمت میں دین اور حق کے دفاع میں قربانی کی علامت ہیں، مجاہدین، زخمیوں، قیدیوں اور وفادار قوم کی موجودگی میں مزاحمت اور آزادی کا راستہ پہلے سے زیادہ مضبوطی سے جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں: سید حسن نصراللہ کو شہید کر کے اسرائیل کو کیا ملا؟صیہونی جنرل کا اعتراف
آخر میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ یہی وہ راستہ ہے جس پر انبیاء اور آئمہ چلے اور زخمی مجاہدین کا اجر اللہ کے ہاں محفوظ ہے۔
مشہور خبریں۔
شہداء قوم کا اثاثہ ہیں
?️ 15 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں
نومبر
عدلیہ کے حکم کی پابندی کریں گے مگر بیرونی سازش کو نظراندازنہیں کیا جاسکتا.سپیکر اسدقیصر
?️ 9 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کا اہم ترین اجلاس شروع ہوگیا ہے قائدحزب
اپریل
یمن کے خلاف 8 سالہ جارحیت کا نتیجہ
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کے خلاف آٹھ سالہ جنگ میں سعودی عرب کے سیاسی
اپریل
ہم یوکرین کو ایسے ہتھیار نہیں دیں گے جو روس پر فائرنگ کر سکیں: فرانس
?️ 16 مئی 2023سچ خبریں:فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے پیر کے روز کہا کہ ملک
مئی
امریکہ نے ہٹلر کی پالیسی اپنائی
?️ 17 مئی 2023سچ خبریں:پینٹاگون کے سابق مشیر نے معنی خیز بیانات میں کہا کہ
مئی
جوزف عون کی صدارت کے بارے میں سید حسن نصراللہ کا نقطہ نظر
?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کے ایک عہدیدار نے موجودہ لبنانی صدر جوزف
فروری
صیہونی حکومت کے ایجنٹوں کی جنوبی یمن میں صحافیوں کے بھیس میں موجودگی
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: یروشلم پوسٹ اخبار نے اعلان کیا کہ اس کے صحافیوں
ستمبر
شہرت ملنی ہے تو گھر بیٹھے بھی مل سکتی ہے: متھیرا
?️ 16 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)اداکارہ و ماڈل متھیرا کا کہنا ہے کہ اگر آپ
جولائی