حماس کا ثالثوں سے اسرائیلی جرائم کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ  

حماس کا ثالثوں سے اسرائیلی جرائم کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ  

?️

سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ میں جاری صیہونی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے ثالثی کرنے والے ممالک اور جنگ بندی کے ضامن فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی مسلسل جارحیت کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کریں۔  

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ صیہونی دشمن جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ تازہ ترین اسرائیلی ڈرون حملے میں غزہ کے وسطی علاقے میں پانچ بے گناہ فلسطینی شہید ہوئے، جس کے بعد جنگ بندی کے اعلان کے بعد شہید ہونے والوں کی تعداد 160 تک پہنچ گئی ہے۔
حماس نے مزید کہا کہ اسرائیل غزہ کی گزرگاہوں کو بند رکھ کر اور دو ملین سے زائد فلسطینیوں پر بھوک اور پیاس مسلط کر کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے،یہ تمام اقدامات نتنیاہو کی دہشت گرد کابینہ کی جانب سے جنگ بندی معاہدے سے راہ فرار اختیار کرنے کا واضح ثبوت ہیں۔
اسرائیل نہ صرف عالمی قوانین اور انسانی حقوق کو نظرانداز کر رہا ہے بلکہ اپنے زیر حراست فوجیوں کی زندگی کی بھی پرواہ نہیں کر رہا۔
حماس نے عالمی برادری اور ثالثی کرنے والے ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ثالثی کرنے والے فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کریں اور عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ غزہ کے محاصرے کے خاتمے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فاشزم کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود مسلسل حملے کر رہا ہے اور محاصرہ سخت کر کے بنیادی انسانی حقوق کو پامال کر رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

قطر کے ساتھ ٹھوس اقتصادی شراکت داری کے خواہاں ہیں، وزیراعظم

?️ 28 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہبازشریف نے پاکستان اور قطر کے

بائیڈن انتظامیہ کے ہنٹر پر فضول خرچیوں کا انکشاف

?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، امریکی صدر جو بائیڈن کی

کیا فرانس براہ راست یوکرین جنگ میں داخل ہو گا؟

?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: فرانس کے صدر کا کہنا ہے کہ ان کا ملک

ہم شام میں غیر ملکی مداخلت کے خلاف ہیں:یو اے ای

?️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل مندوب لانا ذکی

وزیر اعظم آبی ذخائر کے منصوبوں پرکام کے خواہاں ہیں: فرخ حبیب

?️ 12 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود گردشی قرضے بڑھ گئے

?️ 3 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ، سہ ماہی اور

محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات نہیں کروں گا:بائیڈن

?️ 20 جون 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ خطے کے

واٹس ایپ میں ’چیٹ میڈیا ہب‘ فیچر متعارف ہونے کا امکان

?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: واٹس ایپ اپنے ویب ورژن کے لیے ایک نیا فیچر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے