حماس کا غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے تین روزہ عالمی مہم چلانے کا مطالبہ

انسانی بحران

?️

سچ خبریں:حماس نے غزہ میں جاری انسانی بحران، اسرائیلی محاصرے اور سرد موسم کے باعث بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات کے پیش نظر دنیا بھر کے عوام سے 13، 14 اور 15 نومبر کو تین روزہ عالمی یکجہتی مہم میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے غزہ کی ابتر صورت حال کا حوالہ دیتے ہوئے دنیا بھر میں تین روزہ یکجہتی مہم چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تحریک نے عرب اور اسلامی ممالک کے عوام، سیاسی جماعتوں، تنظیموں، یونینوں، عوامی تحریکوں اور دنیا بھر کے آزادی پسند افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار، 13، 14 اور 15 نومبر، نیز اس کے بعد کے دنوں کو غزہ کے ساتھ عالمی یکجہتی، محاصرے کی مخالفت اور آزاد فلسطین کی حمایت کے لیے مختص کریں۔

حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے عوام مسلسل جنگ، محاصرے اور بھوک جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہیں اور انہیں آزادی اور باعزت زندگی کے حق کے تحفظ کے لیے عالمی حمایت کی ضرورت ہے۔

بیان کے مطابق غزہ کی انسانی صورت حال مزید خراب ہو رہی ہے، جبکہ سردیوں کی شدت میں بھی اضافہ ہو چکا ہے۔ بارشوں کے باعث بے گھر فلسطینیوں کے خیموں میں پانی بھر گیا ہے اور لاکھوں بچے، خواتین اور بزرگ سر چھپانے کی مناسب جگہ، گرمائش اور بنیادی غذائی ضروریات سے محروم ہو کر انتہائی ابتر حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔

حماس نے عرب اور اسلامی ممالک کے عوام، سیاسی و سماجی تحریکوں، جماعتوں، یونینوں اور دنیا بھر کے آزادی پسند افراد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مختلف شہروں، میدانوں اور دارالحکومتوں میں بڑے پیمانے پر اجتماعات، مظاہرے اور دھرنے منعقد کرکے غزہ کے عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کریں۔

تحریک نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ کا محاصرہ جاری رکھنے، فلسطینیوں کو بھوک کا شکار بنانے اور علاقے پر حملے کرنے کی پالیسی کے خلاف احتجاج کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

حماس نے مظاہروں میں شریک افراد سے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت کے خلاف اپنی آواز بلند کریں تاکہ غزہ کے فلسطینی عوام سے محاصرہ اور پابندیاں ختم کرنے کے لیے دباؤ بڑھایا جا سکے۔

حماس نے دنیا بھر کے علما، مساجد کے خطبا، مذہبی رہنماؤں، گرجا گھروں اور دینی اداروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے خطبات، دعاؤں اور مذہبی پروگراموں کو غزہ کی حمایت کے لیے مختص کریں۔

 تحریک کے مطابق ان پروگراموں کے ذریعے فلسطینی عوام کے انسانی بحران کو اجاگر کیا جائے اور ان کے انسانی و سیاسی حقوق کے حق میں عالمی حمایت اور یکجہتی کو فروغ دیا جائے۔

بیان کے اختتام پر حماس نے زور دیا کہ 13، 14 اور 15 نومبر اور اس کے بعد کے دنوں کو غزہ کے عوام کی حمایت میں عالمی سطح پر احتجاج اور مسلسل عوامی سرگرمیوں کے دن بنایا جائے۔

 تحریک کے مطابق یہ مہم آزادی، انسانی وقار اور محفوظ زندگی کے حق کے لیے فلسطینی عوام کی حمایت کا مشترکہ عالمی پیغام ہونی چاہیے، جو قبضے، حملوں اور محاصرے کی مخالفت اور انصاف، حق اور انسانی عظمت کے اصولوں کی حمایت کرے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےشیخوپورہ میں یونیورسٹی بنانے کی منظوری دے دی

?️ 24 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے کہا

کیا کردستان ترک کمپنی کے ذریعے اسرائیل کو تیل فروخت کرتا ہے؟

?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:عراق کے کردستان علاقے کی پارلیمنٹ کے سابق رکن غالب محمد

60 ہزار فلسطینیوں کے قتلِ عام کے بعد صہیونی صدر کا انسانی ہمدردی کا دکھاوا

?️ 27 جولائی 202560 ہزار فلسطینیوں کے قتلِ عام کے بعد صہیونی صدر کا انسانی

یہود مخالف بیان کی حمایت پر ایلون مسک پر تنقید، ایکس کو اشتہارات دینے پر پابندی

?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک

اے آئی چیٹ بوٹس درست خبر اور معلومات فراہم نہیں کرتے، تحقیق

?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: دنیا بھر کے 22 عالمی نشریاتی اداروں کی مشترکہ تحقیق

یاسر ابو شباب گینگ اپنے درجنوں ارکان کے ہتھیار ڈالنے کے ساتھ منہدم ہو گیا

?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی ذرائع نے اعلان کیا کہ حماس کی 10 دن

بشریٰ بی بی، گنڈاپور اور عمر ایوب مانسہرہ پہنچ گئے، پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری کیلئے اٹک پل پھر بند

?️ 27 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں رینجرز اور پولیس کے آپریشن

وزیراعلی پنجاب کا ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم

?️ 17 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب نے ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے