سچ خبریں: الخلیل کے علاقے میں صہیونی فوجیوں نے شہریوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں 5 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتوں میں صہیونی ریاست نے مغربی کنارے میں اپنی بربریت کو مزید بڑھا دیا ہے،صہیونی فوجیوں نے روزانہ کی بنیاد پر مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر حملے، گرفتاری، ظلم و ستم، اور عام شہریوں کا قتل عام جاری رکھا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الخلیل شہر میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں
اس حوالے سے الخلیل کے علاقے میں صہیونی فوجیوں نے شہریوں پر فائرنگ کی۔
فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوجیوں نے اپنی فوجی گاڑیوں کے ساتھ الخلیل شہر پر دھاوا بولتے ہوئے شہریوں پر آنسو گیس کے شیل اور جنگی گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں 5 عام شہری، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے، زخمی ہوگئے۔
فلسطینی قیدیوں کی انجمن، جو قیدیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم ہے، نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی ریاست نے مغربی کنارے میں 10 ہزار 400 سے زیادہ عام شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
مزید پڑھیں: بیت المقدس اور الخلیل میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں
ان میں سے بہت سے گرفتار شدگان بغیر کسی فرد جرم یا عدالتی کارروائی کے مہینوں سے صہیونی جیلوں میں انتظامی حراست کے تحت قید ہیں۔