?️
سچ خبریں: یوکرینی پارلیمانی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے وزیر خارجہ دیمتری کولبا نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی پارلیمانی ذرائع نے اعلان کیا کہ وزیر خارجہ دیمتری کولبا نے اپنا استعفیٰ دے دیا ہے۔
یوکرینی پارلیمنٹ کے اسپیکر رسلان استفانچوک نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے وزیر خارجہ نے استعفیٰ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زیلینسکی یوکرینی وزیر خارجہ کے ساتھ کیا کرنے والے ہیں؟
انہوں نے کولبا کے استعفیٰ کے درخواست پر آئندہ اجلاسوں میں غور کرنے کی خبر دی ہے۔
یوکرینی پارلیمنٹ کے اسپیکر رسلان استفانچوک نے منگل 13 ستمبر کو اعلان کیا کہ اولکساندر کامیشین (وزیر برائے اسٹریٹجک انڈسٹریز)،دنیس مالیوسکا (وزیر برائے انصاف)، اور رسلان استریلتس (وزیر برائے ماحولیات) کے استعفے پارلیمانی نمائندوں کے زیر غور آئیں گے۔
اولکساندر کامیشین جو کہ یوکرین کے مستعفی وزیر برائے اسٹریٹجک انڈسٹریز ہیں، جنگ کے دوران اسلحہ کی تیاری کے امور کے سربراہ بھی تھے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلیگرام پر اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ ایک مختلف عہدے پر دفاعی شعبے میں اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
یوکرینی پارلیمانی نمائندگان اور سیاسی تجزیہ نگاروں نے پیش گوئی کی تھی کہ رواں موسم گرما کے آغاز سے حکومت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں آئیں گی۔
مزید پڑھیں: یوکرینی نائب وزیر خارجہ کے 4 روزہ دورۂ ہندوستان کے مقاصد
سال کے آغاز میں کم از کم پانچ وزیروں کی برطرفی کے بعد، تین وزیروں کے مزید استعفے یوکرینی حکومت کے حالات پر شکوک و شبہات کو مزید بڑھا رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
پاکستان ایسے میزائل تیار کررہا ہے، جو امریکی اہداف کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں، امریکا
?️ 20 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی نائب مشیر برائے قومی سلامتی جان
دسمبر
قیدیوں کے تبادلہ کیس میں صہیونی سازش کو شکست
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے نفاذ کے 40ویں دن
فروری
اسرائیل ایک سال سے غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے : امیر قطر
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے
اکتوبر
بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعہ؛ نئی دہلی کے سیاستدان کیا کہتے ہیں؟
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی سرزمین پر ہندوستان کے میزائل حملے پر نئی دہلی
مئی
نیتن یاہو جنگ روکنے اور قیدیوں کے تبادلے میں سب سے بڑی رکاوٹ
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے ایک سروے
جولائی
سابق وزیر داخلہ رحمان ملک انتقال کرگئے
?️ 23 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر
فروری
سانپ بھی ماریں گےاور لاٹھی بھی نہیں ٹوٹنے دیں گے: شوکت ترین
?️ 26 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ایک
جنوری
عراقی وزیر دفاع کا ترکی کو انتباہ
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:عراق کے وزیر دفاع نے ترکی کو خبردار کیا کہ عراق
جون