?️
سچ خبریں:فن لینڈ کی وزیر خارجہ الینا والتونن نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی امداد فوری طور پر غزہ پہنچائی جائے اور شہریوں کی جبری بے دخلی روکی جائے۔
فن لینڈ کی وزیر خارجہ الینا والتونن نے غزہ کی تشویشناک صورتحال پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوارِ غزہ میں فوری طور پر انسانی امداد کی فراہمی ناگزیر ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ مکمل طور پر قحطی کا شکار
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، وزیر خارجہ فن لینڈ نے اسرائیلی افواج کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کیہ ہم نوارِ غزہ میں جاری حالیہ سانحات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا سلسلہ فوراً بند کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوری انسانی امداد غزہ تک پہنچائی جائے کیونکہ اس علاقے میں عوام کی حالت انتہائی ابتر ہو چکی ہے،ہمیں وہ ہولناک مناظر ختم کرنے ہوں گے جو انسانی المیے کی نمائندگی کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:عالمی برادری فلسطینی شہریوں کو اسرائیلی مظالم سے بچانے کیلیے فیصلہ کن اقدام کرے، ترجمان وزارت خارجہ
ادھر فلسطینی طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آج صبح سے اب تک قابض صہیونی افواج کی مختلف علاقوں پر بمباری کے نتیجے میں کم از کم 92 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں سے 60 شہادتیں صرف شہر غزہ میں ہوئیں۔
مشہور خبریں۔
ایسے ایوارڈ کا کیا فائدہ جسے وصول کرنے کے بعد وضاحتیں دینی پڑیں، نبیل ظفر
?️ 30 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار و ہدایت کار نبیل ظفر نے
نومبر
ہم تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں: چین
?️ 26 مارچ 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے جزیرہ
مارچ
ابراہیم رئیسی کا دورہ دمشق
?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:شام کے ساتھ علاقائی اور عرب سیاسی ممالک کے درمیان تعلقات
مئی
بغاوت پر اکسانے کا کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ سے عمران خان کی 3 مئی تک عبوری ضمانت منظور
?️ 28 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اداروں کے خلاف بیانات
اپریل
برآمدات بڑھانے کیلئے ہر کمپنی کو 10فیصد ایکسپورٹ کرنا ہو گی، وزیر خزانہ
?️ 17 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ برآمدات
اگست
شہید سلیمانی اور شہید المہندس کے بعد دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیاں
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:معروف عراقی مصنف اور صحافی مازن الزیدی نے شہید سلیمانی اور
جنوری
اسلام آباد: احتساب عدالت نے اسحٰق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے
?️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) عدالت نے رواں سال مئی میں ان کی گرفتاری
اکتوبر
تحریر الشام کے دہشت گردوں کی شامی عوام سے جھڑپیں
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:شام کے صوبہ حمص کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد تنظیم
جنوری