غزہ اور مغربی پٹی کے بارے میں انتہاپسند صیہونی وزیر کے خواب

غزہ اور مغربی پٹی کے بارے میں انتہاپسند صیہونی وزیر کے خواب

?️

سچ خبریں: ایک انتہاپسند صیہونی وزیر نے غزہ کی پٹی اور شمالی مغربی پٹی کے حوالے سے خطرناک بیانات دیے ہیں۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق انتہاپسند صیہونی وزیر داخلہ ایتمار بن گویر نے غزہ کی پٹی اور شمالی مغربی پٹی کی صورتحال کے حوالے سے نئے اور خطرناک بیانات دیے ہیں۔

اس انتہاپسند صیہونی وزیر نے اعلان کیا کہ ہم غزہ اور شمالی مغربی پٹی کے تمام مقامات پر دوبارہ صیہونی بستیاں قائم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونی قومی سلامتی کے وزیر کا مسجد الاقصیٰ پر حملہ

مزید برآں، انتہاپسند وزیر نے اپنے ناپاپ ارادوں اور خواب و خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے باشندوں کو رضاکارانہ ہجرت پر اکسایا جانا چاہیے، اگر ہم ایسا نہ کریں تو ہم خود کو فریب دے رہے ہوں گے۔

ایتمار بن گویر نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی اور شمالی مغربی پٹی میں دوبارہ آبادکاری کے بغیر ہم اسرائیل کی سلامتی کو یقینی نہیں بنا سکتے۔ ہمیں اپنی فوجی اور سکیورٹی پوزیشن کو مضبوط کرنا ہوگا تاکہ ان علاقوں میں مکمل کنٹرول حاصل کر سکیں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے زور دیا کہ غزہ کے باشندوں کو اقتصادی مواقع فراہم کر کے اور ان کے لئے زندگی کو بہتر بنا کر انہیں ہجرت پر آمادہ کرنا ہوگا، اگر یہ منصوبہ کامیاب نہیں ہوتا تو ہمیں سخت اقدامات کرنے پڑیں گے۔

بن گویر نے مزید کہا کہ ان علاقوں میں صہیونی بستیوں کی توسیع کے لئے ہم ہر ممکن کوشش کریں گے، چاہے بین الاقوامی دباؤ اور مخالفت کتنی ہی شدید کیوں نہ ہو۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنے تاریخی حق کو دوبارہ حاصل کریں اور ان علاقوں کو ہمیشہ کے لئے اسرائیل کا حصہ بنائیں۔

مزید پڑھیں: صیہونی حکومت کی حالت زار؛ قابض وزیر کی زبانی

واضح رہے کہ یہ بیانات غزہ کی پٹی اور شمالی مغربی پٹی میں فلسطینیوں کے حقوق اور انسانی صورتحال کے حوالے سے مزید تشویش پیدا کر رہے ہیں، بین الاقوامی برادری نے ان بیانات کو سختی سے تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور انہیں امن اور استحکام کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

بستیوں کی توسیع ناامنی کا باعث ہے: سعودی وزیر خارجہ

?️ 20 فروری 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے صیہونی

اسلامو فوبیا کی کیفیت کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جائے،صدر مملکت

?️ 23 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد کے پریڈ گراؤند میں ہونے والی مسلح

پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی

?️ 3 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے ملک بھر میں ایک

ملک میں گندم کی ریکارڈ پیداوار کے باوجود بھی درآمد کی منظوری

?️ 23 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کابینہ اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ سے خطاب

ہماری کوئی سرخ لکیر نہیں؛عرین الاسود کی صیہونیوں کو دھمکی

?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونیوں کی پسح عید کے موقع پر فلسطینی مزاحمتی گروپ عرین

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے غیر جوابی پیغامات پر ماہانہ حد مقرر کر دی

?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اسپیم اور غیر

نیکاراگوئه کی حکومت امریکی ریاستوں کی تنظیم سے اچانک دستبردار

?️ 26 اپریل 2022سچ خبریں:  نیکاراگوئه کی حکومت نے پیر کی رات اچانک اعلان کیا

 میانمار میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2886 تک پہنچ گئی  

?️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:میانمار میں آنے والے 7.7 ریکٹر کے شدید زلزلے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے