تہران (سچ خبریں) ایران نے دہت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے ایران کو حملے کی دھمکی دیئے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کی طرف آنکھ آٹھا کر بھی دیکھا تو اسرائیل کو نیست و نابود کردیں گے۔
اسرائیلی نیوز ایجنیس ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کی ایک اور بے رحمانہ خلاف ورزی کی مثال دیتے ہوئے اسرائیلی حکومت نے ایران پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے لیکن اسرائیل یہ یاد رکھ لے کہ اگر اس طرح کی حماقت کی تو صفحہ ہستی سے مٹاکر رکھ دیں گے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ٹوئيٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کے بعد ایران کو بے شرمانہ طور پر فوجی اقدام کی دھمکی بھی دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کی طرف سے اسرائیل کی حمایت اس کی شرارت کا اصلی سبب ہے، سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ہم واضح طور پر اعلان کرتے ہیں کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی کسی بھی حماقت کا منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیا جائےگا۔
خطیب زادہ نے کہا کہ ہم یہ واضح طور پر بیان کرتے ہیں کہ ایران کے خلاف کسی بھی احمقانہ اقدام کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا اور اس بار دنیا کو یہ واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اسرائیل کو نیست و نابود کردیں گے۔