?️
سچ خبریں:صیہونی فوج کی جانب سے جنین میں غیر ملکی سفارتکاروں اور سفیروں پر فائرنگ کے واقعے پر فرانس، جرمنی، اسپین، ہالینڈ، پرتگال، اٹلی، ترکی، بیلجیئم اور یورپی یونین سمیت کئی ممالک نے شدید مذمت، اسرائیلی سفیروں کی طلبی اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں غیر ملکی سفارتکاروں اور سفیروں پر فائرنگ کے واقعے نے یورپ اور مغربی ممالک میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صیہونیوں کے ہاتھوں یروشلم اور جنین میں 5 فلسطینی شہید / غزہ کی سرحدوں پر صیہونی فوج میں الرٹ جاری
جنین میں 30 رکنی سفارتی وفد، جس میں یورپی و عرب ممالک کے سفارتکار شامل تھے، انسانی بحران اور اسرائیلی فوج کے حملوں کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے علاقے کا دورہ کر رہا تھا کہ اچانک اسرائیلی فوج نے ان کی کاروان پر فائرنگ کر دی،خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم سفارتی وفد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
فرانس:
فرانسیسی وزیر خارجہ نے اس واقعے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اسرائیلی سفیر کو وضاحت کے لیے طلب کرنے کا اعلان کیا۔
ہالینڈ:
ڈچ وزیر خارجہ نے فائرنگ کی شدید مذمت کی اور متعلقہ اقدامات کا اعلان کیا۔
پرتگال:
پرتگالی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا سفیر بھی قافلے میں موجود تھا، اور اس حملے پر اسرائیلی سفیر کو طلب کیا جائے گا۔
اسپین:
اسپین نے فائرنگ کی سخت مذمت اور فوری شفاف تحقیقات کا مطالبہ۔ اسرائیلی سفیر کی طلبی۔
بیلجیئم:
بیلجیئم حکومت نے کہا کہ دورہ اسرائیلی فوج سے باقاعدہ اجازت کے بعد کیا گیا تھا، پھر بھی فائرنگ ہوئی، جس پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔
اٹلی:
اٹلی نے اسرائیلی سفیر کو وضاحت کے لیے طلب کیا گیا۔
فن لینڈ، ڈنمارک، آئرلینڈ:
فن لینڈ، ڈنمارک، آئرلینڈ نے فائرنگ کی شدید مذمت اور اسرائیل سے جواب طلبی۔
جرمنی:
جرمنی نے فائرنگ پر شدید غم و غصہ اور مذمت کی۔
ترکی:
ترک وزارت خارجہ نے بھی فائرنگ کی سخت مذمت کی اور اپنے سفارتکار کے متاثر ہونے کی تصدیق کی۔
یورپی یونین:
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے سفارتکاروں کی جان کو خطرے میں ڈالنا ناقابل قبول قرار دیا اور اسرائیل سے جواب دہی کا مطالبہ کیا۔
برطانیہ:
مشرق وسطیٰ کے برطانوی وزیر نے واقعے کو ناقابل قبول قرار دے کر شفاف تحقیقات اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ناروے
ناروے کے نائب وزیر خارجہ نے اسرائیل سے جارحانہ اقدامات اور جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ میں امداد کی فراہمی کی اجازت دینے پر زور دیا اور کہا کہ بین الاقوامی انسانی قوانین اور سفارتکاروں کی سکیورٹی کا احترام ضروری ہے۔
مزید پڑھیں:اسرائیل نے جنین شہر کے داخلی راستے کیے بند
اس کے علاوہ بھی کئی ممالک نے اسرائیلی سفیروں کو طلب کرکے سرکاری وضاحتیں مانگ لی ہیں جبکہ بعض نے اسرائیل پر پابندیوں اور سفارتی و اقتصادی بائیکاٹ کی تجویز بھی دی ہے۔
آئرلینڈ اور اسپین سمیت متعدد ممالک نے مکمل اور شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
امریکہ اندرونی تقسیم اور اتحاد کے فقدان کا شکار ہے: کسنجر
?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ اور مشہور امریکی حکمت عملی ساز ہنری
فروری
خیبر پختوںخوا میں فوج نے 2 دہشت گرد ہلاک کر دئے
?️ 11 جنوری 2022خیبر پختونخواہ(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسمٰعیل خان اور جنوبی وزیرستان
جنوری
صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ
?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے نگراں کلب کے مطابق، صیہونی حکومت کی
مارچ
پوپ نے کینیڈا میں ایبوریجنل بچوں کی نسل کشی کا اعتراف کیا
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں: دنیا کے کیتھولک رہنما نے کینیڈا کے دورے سے واپس
جولائی
نائجر میں آخری امریکی فوجی اڈہ بند
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: افریقہ میں امریکی کمانڈ نے نائجر میں اپنے آخری اڈے
اگست
پیٹرولیم لیوی میں فی لیٹر 20 روپے تک اضافے کا امکان
?️ 10 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی آمدن بڑھانے کے لیے پیٹرولیم لیوی میں
جون
یوکرین میں جنگ کب ختم ہوگی؟
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: یوکرین میں روسی فوجی کارروائیاں پانچویں مہینے میں داخل ہو
جولائی
کابل میں امریکی حملے کی مکمل تحقیقات ضروری ہیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل
?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کابل میں امریکی ڈرون حملے میں 7 بچوں
ستمبر