?️
انقرہ (سچ خبریں) یورپی یونین کی اعلیٰ عدالت کی جانب سے مسلم خواتین کے حجاب پر پابندی کے فیصلے کے خلاف ترکی نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترکی کی وزارت خارجہ نے یورپی عدالت انصاف کے ایک فیصلے کی مذمت کی ہے جس میں کمپنیوں کو ملازمین کو اسکارف پہننے سے روکنے کا اختیار دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی وزارت خارجہ نے یورپی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے جس کے تحت یورپی کمپنیوں کو حجاب پر پابندی کے قوانین منظور کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، ترک وزارت خارجہ نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ اسلامو فوبیا، نسل پرستی اور نفرت کے بیچ یورپی عدالت عظمی کا فیصلہ جو یورپ میں عروج پر ہے اور اس نے براعظم کو یرغمال بنا لیا ہے، مذہبی آزادی کو نظرانداز کیا ہے اور اس فیصلے سے امتیازی سلوک کو قانونی جواز فراہم ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ جرمنی میں ملازمت کرنے والی مسلمان خواتین کی جانب سے دائر کیے گئے دو مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے جمعرات کو یورپی یونین کی عدالت نے حکم دیا ہے کہ اصولی طور پر آجر اپنے ملازمین کو کام کی جگہ پر ہیڈ سکارف پہننے سے روک سکتے ہیں۔
یورپی عدالت انصاف نے اپنے ایک بیان میں کہا: ’کسی آجر کا صارفین کے لیے اپنی غیر جانبدار شبیہہ پیش کرنے کے غرض یا معاشرتی تنازعات سے بچنے کے لیے ہیڈ سکارف جیسی مذہبی علامات پر پابندی لگانے کا اقدام جائز قرار دیا جاسکتا ہے۔‘
عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ آجر کو اس بات کا بھی مظاہرہ کرنا ہوگا کہ وہ اپنی کسی پالیسی کے ذریعے مختلف عقائد اور مذاہب کے درمیان امتیازی سلوک روا نہ رکھے۔
کام کرنے والی جگہ پر اسکارف پہننے پر پابندی عائد ہونے کے بعد کیمسٹ پر بطور کیشیئر کام کرنے والی ایک خاتون اور ایک نرس نے جرمن عدالتوں میں اس پابندی کو چیلنج کیا تھا، دونوں کو ہی سکارف پہننے کی بنا پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
بجلی نہ ہونا ایک عام سی بات ہوتی جا رہی ہے:یوکرین
?️ 22 نومبر 2022سچ خبریں:یوکرین میں بجلی فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنیوں میں
نومبر
1993 سے 1996 کے دوران جب یہ پراپرٹیز خریدی جارہی تھیں اس میں مریم نواز کا کوئی کردار نہیں
?️ 20 ستمبر 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور محسن
ستمبر
اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا 5 ججز کی سنیارٹی کے معاملے میں سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی حمایت کا اعلان
?️ 21 فروری 2025اسلا آباد: (سچ خبریں) اسلام آبادہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی
فروری
فلسطینیوں کی اربعین زائرین کی خدمت
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کے مقصد کی مرکزیت اور امام حسین کی تحریک سے
ستمبر
صیہونی عام لوگوں کے درمیان مجاہدین کی موجودگی سے خوفزدہ
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:صہیونی حلقوں نے غزہ میں قسام بریگیڈز کے مجاہدین کی موجودگی،
جنوری
اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی معاہدہ ایک ضرورت ہے: الجولانی
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: دمشق کے زیر کنٹرول علاقے کے حکمران گروپ کے سربراہ
ستمبر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی سنگین ہے:رپورٹ
?️ 23 اپریل 2024واشنگٹن: (سچ خبریں) ایک حالیہ امریکی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مقبوضہ
اپریل
وزیراعلی پنجاب کا کینسر اور دل کے علاج کیلئے خصوصی کارڈ لانے کا فیصلہ
?️ 9 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں وزیراعلیٰ اسپیشل
دسمبر