?️
سچ خبریں:صہیونی تجزیہ کار تزوی یحزکیلی نے دعویٰ کیا ہے کہ مصر اسرائیل کے خلاف سرد جنگ کے راستے پر گامزن ہے اور مصری عوام حالیہ ایران-اسرائیل جنگ میں ایران کی حمایت کر رہے تھے،انہوں نے مصر کو اسرائیل کا اگلا بڑا خطرہ قرار دیا۔
روسی عربی نیوز چینل روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ایک ممتاز صہیونی تجزیہ کار نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ ایران-اسرائیل کشیدگی کے دوران مصر نے اپنی پوزیشن کو سخت کر لیا ہے اور اب وہ سرد امن کو سرد جنگ میں بدلنے کی راہ پر ہے،رپورٹ کے مطابق، صہیونی تجزیہ نگار تزوی یحزکیلی، جو عرب دنیا کے امور کے ماہر سمجھے جاتے ہیں، نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ایران کے بعد اب اسرائیل کو سب سے زیادہ مصر پر توجہ دینی چاہیے۔ قاہرہ دن بہ دن تل ابیب کے خلاف زیادہ جری اور خوداعتماد ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مصری تجزیہ کار: عرب دنیا کو ایران/اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ایک بدمعاش اور مجرم ہے
یحزکیلی نے اس بات پر زور دیا کہ مصری عوام کبھی بھی اسرائیل کو دل سے قبول نہیں کر سکے۔ حتیٰ کہ وہ سنی مسلمان جو ماضی میں اہل تشیع کے خلاف تھے، حالیہ ایران-اسرائیل جنگ میں ایران کی حمایت کرتے دکھائی دیے،انہوں نے کہا کہ مصر کی اسرائیل مخالف سوچ میں واضح شدت آئی ہے، اور اس تبدیلی کو صرف عوامی سطح پر ہی نہیں بلکہ حکومتی بیانیے میں بھی محسوس کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران کے خلاف صیہونی حملے پر مصر کا ردعمل
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اسرائیل کی اگلی جنگ مصر کے ساتھ ہو سکتی ہے، تو ان کا جواب حیران کن تھا کہ جی ہاں، ہونا بھی یہی چاہیے!یحزکیلی کے اس بیان نے اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ کیا مصر، جو طویل عرصے سے اسرائیل کے ساتھ رسمی سفارتی تعلقات رکھتا ہے، اب ایک اسٹریٹیجک حریف میں تبدیل ہو رہا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم شامل کرنے کا فیصلہ
?️ 12 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی
نومبر
بلوچستان: حادثے میں چھ کوئلہ کان کنوں کی ہلاکت کی تصدیق
?️ 12 مارچ 2021بلوچستان(سچ خبریں) بلوچستان میں جمعرات کو کوئلے کی کان میں پیش آنے
مارچ
غزہ کی پٹی میں صہیونی آبادکاری کا صیہونی منصوبہ
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی قابضین نےگزشتہ ایک سال سے غزہ کی پٹی میں خون
دسمبر
آج تحریک لبیک کو کالعدم قراردینے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی
?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج وفاقی کابینہ
اکتوبر
سپیکر کی مذاکرات کی پیشکش: تحریک تحفظ آئین کے بنیادی نکات پیش
?️ 1 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے مذاکرات کی
دسمبر
3 اہم عالمی کراسنگ پر کشیدگی؛ سمندری نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ
?️ 29 جولائی 2026سچ خبریں: سی بی ایس نیوز ایجنسی نے تجزیہ کاروں کے حوالے
جولائی
امریکہ سیاسی مقاصد کے لیے لبنانیوں کو بھوکا مارنا چاہتا ہے
?️ 11 جنوری 2022سچ خبریں: حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب سربراہ شیخ علی
جنوری
اربعین؛ امام حسین کے عقیدت مندوں کے جم غفیر کی عراق میں پرسکون آمد
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:اربعین زائرین کی کربلا کی طرف آمد و رفت جاری ہے
ستمبر