درجنوں بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایران کی اجازت کے منتظر: المیادین

آبنائے ہرمز

?️

سچ خبریں:المیادین کے مطابق درجنوں بحری جہاز اور تیل بردار جہاز آبنائے ہرمز میں ایران کی اجازت کے منتظر ہیں، جبکہ حالیہ دنوں میں اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔

المیادین کے نمائندے نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایران کی جانب سے اجازت ملنے کے انتظار میں درجنوں بحری جہازوں اور تیل بردار جہازوں کی موجودگی کی اطلاع دی ہے۔

المیادین کے نمائندے نے آبنائے ہرمز میں موجودگی کے دوران رپورٹ دی کہ درجنوں بحری جہاز اور تیل بردار جہاز آبنائے ہرمز کے اندرونی حصے میں موجود ہیں اور پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کی جانب سے گزرنے کی اجازت ملنے کے منتظر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایران اور عمان کے درمیان جاری مذاکرات کے مطابق جنوبی راستہ ختم کردیا جائے گا۔ تمام تیل بردار جہازوں کو پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی کرنا ہوگی۔ زیادہ تر بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے ایران کی جانب سے مقرر کردہ راستے کو استعمال کرچکے ہیں۔

برطانیہ کے بحری تجارتی آپریشنز مرکز نے حال ہی میں ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ صرف 151 بحری جہاز 7 دن کے دوران آبنائے ہرمز سے داخلے یا اخراج کی صورت میں گزرے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق 28 فروری کو ایران کے خلاف امریکہ کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے آبنائے ہرمز اور اس سے ملحقہ پانیوں میں بحری جہازوں کو نقصان پہنچنے سے متعلق 56 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ تاہم اس تعداد میں حالیہ 2 حملے شامل نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عمان کے ساحل کے قریب آبنائے ہرمز کا جنوبی راستہ، جسے امریکہ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے عارضی متبادل راستے کے طور پر پیش کیا ہے، اب بھی گزرگاہ کا سب سے زیادہ خطرناک علاقہ ہے، کیونکہ مذکورہ مرکز کی جانب سے 6 جولائی سے رپورٹ کیے گئے 18 میزائل یا دیگر پرتابہ جاتی حملوں کے واقعات میں سے 16 اسی راستے پر پیش آئے ہیں۔

آبنائے ہرمز سے گزرنے کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم بات یہ ہے کہ ایرانی حکام کے بیانات کے عین مطابق امریکی پرچم بردار بحری جہازوں کے کسی گزرنے کا اندراج نہیں ہوا۔ گزرنے والے بحری جہازوں میں سب سے زیادہ تعداد تیل بردار جہازوں کی تھی، جو عموماً تیل کی صاف شدہ مصنوعات اور پٹرولیم سے حاصل ہونے والی مصنوعات لے کر جاتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

عالمی یومِ خواتین کے موقع پر مختلف شہروں میں عورت مارچ

?️ 8 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پاکستان کے مختلف شہروں میں عالمی یومِ خواتین

خطہ کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کس کے ساتھ ہے؟ جماعت اسلامی کا بیان

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے اسرائیل

کیا صیہونییوں کی سعودیوں کے ساتھ دوستی ہو جائے گی؟

?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے امریکہ اور صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات

اسرائیلی میڈیا نے نفتالی بینیٹ کے فون کی ہیکنگ کی خبر کیسے دی؟

?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے موبائل فون میں سائبری

مغربی کنارے کے دیہاتوں کو بھی غزہ بنا دیا جائے:انتہا پسند صیہونی وزیر

?️ 24 جولائی 2026سچ خبریں:انتہا پسند صیہونی وزیر ایتمار بن گویر نے مغربی کنارے میں

یہودیوں پر تنقید کرنے کے جرم میں برطانوی مسلمان پولیس آفیسر معطل

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانوی مسلمان خاتون پولیس آفیسر کو یہودیوں پر تنقید کرنے کے

مذاکرات کی طرف واپسی صیہونی حکومت کے مفاد میں 

?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی ٹیلی ویژن چینل 14 کے مطابق بارایلان یونیورسٹی میں

برازیلی صدر کے صیہونی مخالف بیان پر نیتن یاہو کا ردعمل

?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے غزہ کی پٹی پر اس حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے