?️
کابل (سچ خبریں) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں پر متعدد فضائی حملے کردیئے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں افغان سیکیورٹی فورسز فضائی حملوں کے دوران 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز کے ترجمان محمد حنیف زائی نے کہا ہے کہ شمالی صوبہ فریاب کے ضلع المار میں جمعرات کو جنگجو طیاروں نے عسکریت پسندوں کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 15 عسکریت پسند ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے ہیں۔
ترجمان نے بتایاکہ فضائی حملوں کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز صوبہ فریاب کے ضلع المار اور ارد گرد کے علاقوں میں امن واستحکام کویقینی بنانے کے لیے مزید کارروائی جاری رکھیں گی۔
افغان سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملوں کے فوری بعد عسکریت پسندوں کی جانب سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے افغانستان میں امن معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد طالبان نے افغانستان میں اپنے حملے تیز کردیئے ہیں جبکہ امریکا نے افغانستان میں ایک نیا کھیل کھیلتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ افغانستان کی موجودہ حکومت کا ختم کرکے ایک نگراں حکومت بنائی جائے جو نئے انتخابات تک ملک کا اقتدار سنبہالے اور اس کے بعد جو بھی جماعت انتخابات جیت جائے اسے حکومت دے دی جائے۔


مشہور خبریں۔
اسٹارمر کا برطانوی عوام کی معیشت پر سیاسی جوا
?️ 4 جنوری 2026 اسٹارمر کا برطانوی عوام کی معیشت پر سیاسی جوا برطانیہ کے
جنوری
شام میں امریکی اڈے پر حملہ
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:شامی ذرائع نے اس ملک میں واقع التنف کے علاقہ میں
جنوری
اربعین عالمی یونین کی تشکیل کی ضرورت
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:عالمی اربعین یونین کی اہم اور بنیادی خصوصیات میں سے ایک
ستمبر
پاکستان اور ایران کا 10 ارب ڈالر کی باہمی تجارت کا ہدف،سندھ کے وزیراعلیٰ کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات
?️ 18 اکتوبر 2025پاکستان اور ایران کا 10 ارب ڈالر کی باہمی تجارت کا ہدف،سندھ
اکتوبر
انصار اللہ: امارات عرب اقوام کے خلاف ایک امریکی صیہونی آلہ کار ہے
?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے رکن محمد الفرح نے
اکتوبر
دو سو امریکی کمپنیوں پر سائبر حملہ
?️ 3 جولائی 2021سچ خبریں:ایک سائبرسکیوریٹی کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ 200 امریکی کمپنیوں
جولائی
آزادی ہر کسی کا حق ہے، کم کارڈیشین کا فری فلسطین کے نعرے پر جواب
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: امریکی ٹی وی اسٹار، سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ماڈل کم
مئی
فلسطینی قیدیوں نے عالمی برادری سے کیا مانگا؟
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کی تحریک نے ایک کھلے خط میں مطالبہ
نومبر