?️
کابل (سچ خبریں) افغانستان میں امریکی سفارت خانے کے درجنوں افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے جس کی وجہ سے تمام سفارتی سرگرمیوں کو روک دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں امریکی سفارت خانے کے درجنوں افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں سفارتی مشن کی بیشتر سرگرمیوں کو روک دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ایک شخص کورونا میں مبتلا ہو کر ہلاک ہو چکا ہے، جب کہ 114 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور کئی افراد کو طبی بنیادوں پر وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔
عہدے داروں کا کہنا ہے کہ 95 فیصد کیسوں میں ایسے افراد شامل ہیں جنہیں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہیں ملی یا پھر وہ ویکسین کی خوراکوں کا کورس مکمل نہیں کر سکے تھے۔
عہدے داروں کا مزید کہنا ہے کہ وبا کے پھیلاؤ کی وجہ سے اجتماعی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور وائرس پر کنٹرول حاصل ہونے تک پابندیاں برقرار رکھی جائیں گی۔
ان کا کہنا ہے کہ فوجی طبی تنصیبات پوری صلاحیت کے ساتھ فعال ہیں اور عارضی طور پر کورونا وارڈ قائم کر دیے گئے ہیں، تاکہ ضرورت مندوں کو آکسیجن فراہم کی جا سکے۔
سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کو صرف کھانے پینے یا ورزش کرنے کی صورت میں باہر نکلنے کی اجازت دی گی ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد گزشتہ چند ہفتوں کے دوران تیزی سے بڑھی ہے، جس سے ملک میں صحت کے پہلے سے کمزور نظام پر دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی آرمی چیف کا اعتراف، غزہ کی جنگ مہنگی پڑی
?️ 22 جولائی 2025اسرائیلی آرمی چیف کا اعتراف غزہ کی جنگ مہنگی پڑی اسرائیلی فوج
جولائی
ڈرامے کے بعد مجھے پیار ہوا تھا فلم کی صورت میں ریلیز
?️ 27 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے 2023
مئی
یحیی سنوار کے پوسٹ مارٹم سے کیا معلوم ہوا؟:صیہونی میڈیا کی رپورٹ
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:تل ابیب نے حماس پر انسانی امداد ضبط کرنے کا الزام
نومبر
سینٹرل کنٹریکٹ لینےسے حفیظ کی پی سی بی سے معذرت
?️ 25 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے
فروری
قطر کا نیتن یاہو کی اشتعال انگیز لفاظی پر شدید ردعمل
?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:قطر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ان بیانات کی
مئی
حکومت کا بڑا اقدام، مختلف ممالک میں ٹریڈ افسران تعینات کرنے کا فیصلہ
?️ 20 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے برآمدات اور براہ راست غیر ملکی
دسمبر
ٹرمپ کا ایران کے مسئلے میں سفارتی حل پر زور!
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور صیہونی ریاست کے
جون
تیز ہواؤں سے سعودی عرب کو پہنچا نقصان
?️ 7 مئی 2022سچ خبریں: آج ہفتہ کو سعودی میڈیا نے ملک کے کچھ حصوں
مئی