انتہا پسند یہودیوں کے فلیگ مارچ کے موقع پر فلسطینیوں پر شدید تشدد، درجنوں افراد زخمی ہوگئے

انتہا پسند یہودیوں کے فلیگ مارچ کے موقع پر فلسطینیوں پر شدید تشدد، درجنوں افراد زخمی ہوگئے

?️

مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں)  انتہا پسند یہودیوں کے فلیگ مارچ کے موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطینیوں پر شدید تشدد کیا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کے اشتعال انگیز فلیگ مارچ کے موقعے پر قابض اسرائیلی فوج اور پولیس نے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں 33 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کے اشتعال انگیز فلیگ مارچ کے موقعے پر فلسطینیوں کو گھروں کے اندر بند کردیا گیا تھا تاہم فلسطینی شہری اسرائیلی پابندیاں توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے قابض پولیس کی ریاستی دہشت گردی اور یہودی شرپسندوں کے اشتعال انگیز مارچ کے خلاف نعرے لگائے۔

ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی پولیس نے فلسطینی شہریوں پر براہ راست گولیاں چلائیں اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے چار کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ادھر منگل کے روز بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کے اشتعال انگیز مارچ کی قیادت انتہا پسند یہودی لیڈر ایتمار بن گویر نے کی، یہ فلیگ مارچ پرانے بیت المقدس میں باب العامود سے شروع ہو کر مقام براق تک پہنچا جہاں انتہا پسند یہودیوں نے تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔

اس موقعے پر اسرائیلی فوج نے یہودی فلیگ مارچ کی مخالفت میں نعرے لگانے والے 10 فلسطینیوں کو گرفتار کرکے حراستی مرکز میں منتقل کردیا ہے۔

مشہور خبریں۔

خاشقجی کے قاتل کی رہایش ریاض کے ایک سیکورٹی کمپلیکس میں

?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:  مقامی عینی شاہدین نے دعویٰ کیا کہ جمال خاشقجی کی

پاکستان نے داسو حملے کے بارے میں بھارت کے دعویٰ کو مسترد کر دیا

?️ 14 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے داسو حملے سے لاتعلقی کے بھارتی

چیف جسٹس کا اسپیکر کو خط

?️ 19 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے آئین کی50 سالہ

فواد چوہدری کی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو غیرمعمولی سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی

?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے نیوزی

جرمن پولیس ایک مسلمان بچے کی علیحدگی کی متنازع فلم کی تحقیقات کے درپے

?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:جرمن پولیس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک ایسے بچے

یورپی یونین میں غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:یوروپی بارڈر پروٹیکشن ایجنسی فرنٹیکس نے اطلاع دی ہے کہ اس

بشریٰ بی بی کی نیب کے کال اپ نوٹسز کےخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان کے بعد ان کی

پیوٹن اور السیسی کا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے کی تاکید

?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے