ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی صدر پر شدید حملہ، جوبائیڈن کو امریکا کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی صدر پر شدید حملہ، جوبائیڈن کو امریکا کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا

?️

واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوبائیڈن امریکا کی تباہی کررہے ہیں اور امریکا ہمارے سامنے تباہ و برباد ہورہا ہے اور ہمیں اب امریکا کی بقا کی جنگ لڑنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ صدر جوبائیڈن اور ان کی انتظامیہ پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ہماری آ نکھوں کے سامنے تباہ ہو رہا ہے، جوبائیڈن امریکا کو برباد کررہے ہیں جس کا ہمیں  مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات امریکا کی بقا کی جنگ کے مترادف ہیں، عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں ایک ہزار سے زائد افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی بقا کا انحصار ری پبلیکنز کو ہر سطح پر جتوانے پر منحصر ہے جس کا آغاز آئندہ سال مڈ ٹرم الیکشن سے ہوگا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی اور آپشن ہی نہیں ہے، ہمارے پاس صرف ایک ہی راستہ ہے کہ مل کر یہ جنگ لڑیں اور امریکا کو تباہی سے بچالیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کی امریکی صدارتی انتخابات کے کئی مہینوں کے بعد یہ پہلی تقریر تھی تاہم ان کی تقریر میں پہلے والا جوش و خروش نہیں تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں پسندیدہ اہداف جو بائیڈن کی بارڈر پالیسی، چین اور ڈیموکریٹس پر زبانی حملے کیے جس پر لوگوں نے پرجوش ردعمل کا اظہار کیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق جب ٹرمپ نے کورونا کی وبا پر قابو پانے اور ویکسین بنانے کی بات کی تو لوگ خاموش رہے۔

سابق صدر ٹرمپ نے فیس بک کی طرف سے ان کا اکاؤنٹ دو سال تک بند رکھنے کے اعلان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ یہ قطعی نا انصافی ہے کہ میرا اکاؤنٹ دو برس تک بند رہے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر صدراتی الیکشن کو فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹس اور میڈیا کی کرپشن کی اس سے بڑی کوئی مثال نہیں ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ سمھجتے ہیں کہ لوگ نہیں جانتے تو میں بتاؤں کہ لوگ سب جانتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کی جسمانی حالت پر تشویش

?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کی جسمانی حالت کے بارے میں گزشتہ 24

الجولانی حکومت نے شام کی جیلوں سے درجنوں غیر ملکی دہشت گردوں کو رہا کر دیا  

?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:مطلع ذرائع نے شام کی جیلوں سے دہشت گرد حکومت

اسرائیل کے شام پر قبضہ کرنے کی بنیادی وجہ کیا ہے؟

?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کی حکومت کے خاتمے کے فوراً بعد صیہونی حکومت

مقبوضہ کشمیر میں شدید کرفیو، متعدد مساجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کی جاسکی

?️ 21 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنمائوں کی

مولانا طاہر اشرفی نے رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کو درست قرار دیا

?️ 14 مئی 2021لاہور(سچ خبریں)  وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم

پاکستان بھی عالمی ادارہ خوراک کے مختلف منصوبوں سے مستفید ہو رہاہے

?️ 26 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کے ورلڈ

پاکستانی سپریم کورٹ نے ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے بارے میں کیا کہا؟

?️ 8 مارچ 2024سچ خبریں: پاکستان کی پیپلز پارٹی کے بانی اور فوجی حکمرانی کے

ترک عوام بائیڈن کو بیلٹ باکس میں جواب دیں گے:اردگان

?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر اور اس ملک کے صدارتی انتخابات کے اہم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے