کیا الجولانی حکومت کو اسرائیل سے کوئی مسئلہ ہے؟دمشق کے گورنر کا اہم اعلان

کیا الجولانی کو اسرائیل سے کوئی مسئلہ ہے؟دمشق کے گورنر کا اہم اعلان

?️

سچ خبریں:دمشق کے گورنر ماہِر مروان نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کے بارے میں نئے شامی حکمرانوں کی پالیسی کو واضح کیا ہے۔

النشرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق دمشق کے گورنر ماہِر مروان نے کہا کہ  نئے شام کو صیہونی حکومت سے کوئی مسئلہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونی حکومت کا جنوبی شام کے آبی وسائل قبضہ کرنے کا خطرناک منصوبہ

انہوں نے امریکی ریڈیو این پی آر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے صیہونی حکومت کی جانب سے شام پر کیے گئے حملوں اور جارحیت کو عام بات قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا ابتدائی خوف قابل فہم تھا اور یہ ایک قدرتی ردعمل تھا، ممکن ہے کہ اُس وقت اسرائیل کو عدم تحفظ کا احساس ہوا ہو، جس کے نتیجے میں اس نے پیش قدمی اور فضائی حملے کیے۔

گورنر ماہِر مروان نے مزید کہا کہ دمشق کو اسرائیل سے کوئی خوف نہیں اور نہ ہی کوئی مسئلہ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم ایسی کوئی کارروائی نہیں کریں گے جو اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈالے، یہ نئی شامی حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے۔

گورنر دمشق نے غزہ کی جنگ پر کوئی تبصرہ کیے بغیر، نئی ترجیحات کو خطے میں امن و استحکام قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ شامی عوام امن پسند ہیں اور کسی قسم کی محاذ آرائی کے خواہاں نہیں۔

مزید پڑھیں: 10 دن میں 500 مرتبہ بمباری؛ اسرائیل شام سے کیا چاہتا ہے؟

یاد رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آرہے ہیں جب صیہونی حکومت نے شام کا فوجی ڈھانچہ تقریبا نیست و نابود کر دیا ہے اور اس ملک کے کئی شہروں پر قبضہ کر لیا ہے۔

مشہور خبریں۔

یورپی یونین کی جانب غزہ پر آرٹیکل 99 کی حمایت

?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:جوزپ بریل نے یورپی اراکین سے کہا کہ وہ تنظیم کے

لندن میں صہیونی بستیوں کی زمینوں کی فروخت پر تنازع، برطانوی ارکانِ پارلیمان کا حکومتی مداخلت کا مطالبہ

?️ 12 جون 2026سچ خبریں: برطانیہ کے 90 سے زائد ارکانِ پارلیمان نے حکومت سے

مہنگائی کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج کا فیصلہ

?️ 9 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی

اسٹیفن والٹ کی چھری کے نیچے اسرائیل کا زوال 

?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: ہارورڈ یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر اسٹیفن والٹ نے

اسرائیل اب امریکہ کی 51 ویں ریاست بن چکا ہے؛ صیہونی میڈیا کا اعتراف

?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی چینل 12 نے اپنے پروگرام اولپان شیشی میں اسرائیل کو

امریکہ عالمی تنہائی کا شکار؛ ایران جنگ میں ناکامی اور عرب ممالک میں دباؤ میں اضافہ:عرب تجزیہ کار

?️ 18 اپریل 2026سچ خبریں:عرب تجزیہ کار کے مطابق ایران کے خلاف جنگ میں ناکامی

حکومت کو ایک ماہ کے اندر ایف اے ٹی کے پاس رپورٹ جمع کرانی ہے

?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کو جون کی ڈیڈلائن سے قبل فنانشل ایکشن

ائمہ بیگ کے ساتھ کنسرٹ کے دوران بدتمیزی، ویڈیو وائرل

?️ 27 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ میوزک کنسرٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے