?️
غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے ہر صورت میں بیت المقدس کے دفاع کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل جتنا بھی ظلم کرلے لیکن حماس اسرائیل کے تمام مظالم اور تمام ظالمانہ کارروائیوں کے باوجود بیت المقدس کا دفاع کرتی رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ قابض دشمن کے قبضے سے مسجد اقصیٰ کی آزادی کی جنگ منطقی انجام تک جاری رکھی جائے گی۔
حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے ایک بیان میں بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کی قبلہ اول کے دفاع کے لیے قربانیوں اور خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کے فلسطینی باشندے مسجد اقصیٰ کے دفاع میں قابض دشمن کے بدترین تشدد اور اذیتوں کا سامنا کررہے ہیں، مگر دشمن کی تمام ظالمانہ کارروائیوں کے باوجود وہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے دفاع کے مطالبے پر ثابت قدم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کی خدمات اور ان کی ثابت قدمی پر انہیں خراج تحسین پیش کرنا چاہیے کہ انہوں نے قبلہ اول کے دفاع کے لیے خود کو وقف کررکھا ہے اور وہ قابض دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقدسات کے دفاع کی جنگ لڑرہے ہیں۔
دوسری جانب حماس کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی کا معاملہ پوری فلسطینی قوم کے دل، عقل اور وجدان میں موجود ہے، اور فلسطینی اسیران کی رہائی ہر چیز پر مقدم رہے گی۔
فلسطینی یوم اسیران کے موقع پر ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے خالد مشعل نے کہا کہ ہم اس موقع پر اسیران کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اسرائیلی جیلوں میں قید آخری فلسطینی کی رہائی تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی، اس حوالے سے ہم علاقائی اور عالمی فورموں پر بھی آواز بلند کریں گے اور اسیران کی تکالیف کم کرنے کے لیے ہم تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔


مشہور خبریں۔
چینی غبارے کا مشن؛ موسمیات یا جاسوسی؟
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سی آئی اے کے ایک
فروری
واٹیکان میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت میں
دسمبر
برطانوی وزیر اعظم کا اپنی سیاسی بقا کے لیے جھوٹ اور توہین کا سہارا
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:جرمن ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس
فروری
خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک
?️ 11 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں دو مختلف
اکتوبر
داعش اور شام کے تیل کے ذخائر کا استحصال
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: کچھ رپورٹس بتاتی ہیں کہ داعش دہشت گرد گروہ شمال
جنوری
بغداد ایئرپورٹ شہید سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی یادگاری تقریب کے لیے تیار
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: بغداد ایئرپورٹ پر لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی اور حاج
جنوری
2024 میں مجھے صدارتی انتخابات میں امیدوار بننا ہی پڑے گا: ٹرمپ
?️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا
ستمبر
جرمن یہودیوں کی شرکت کے ساتھ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے برلن میں زبردست مارچ
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے
جون