صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں مسجد الاقصی کی بے حرمتی

مسجد الاقصی

?️

سچ خبریں:صیہونی آبادکاروں اور فوجیوں نے مسجد الاقصی کے صحن میں دھاوا بول دیا،صیہونی فوجیوں کی گریجویشن تقریب بھی اس مسجد کے قریب منعقد کی گئی، فلسطینی وزارت اوقاف نے بتایا کہ اپریل میں 30 بار مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی گئی ہے

عربی 21 ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، درجنوں صیہونی آبادکاروں نے جمعرات کو صیہونی پولیس کی حفاظت میں مسجد الاقصی کے صحن میں دھاوا بول دیا، دوسری طرف، تل ابیب نے بین الاقوامی معاہدوں کی واضح خلاف ورزی کرتے ہوئے، مسجد الاقصی کے قریب واقع براق اسکوائر میں صیہونی فوجیوں کی گریجویشن تقریب منعقد کی۔

یروشلم کے گورنر نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ کنیسٹ کے سابق انتہاپسند رکن یہودا گلک نے، تل ابیب پولیس کی حمایت سے، آبادکاروں کے مسجد الاقصی پر دھاوے کی کمانڈ سنبھالی۔

اس فلسطینی مرکز نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کی فوج نے دیوار براق کے اسکوائر میں 100 فوجیوں کی گریجویشن تقریب بھی منعقد کی۔

فلسطینی وزارت اوقاف نے اعلان کیا کہ صیہونی آبادکاروں نے گزشتہ اپریل کے مہینے میں 30 بار مسجد الاقصی پر دھاوا بولے۔ یروشلم میں اسلامی اوقاف کی انتظامیہ نے بارہا ان یوروش کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے، لیکن صیہونی حکام نے کوئی جواب نہیں دیا۔

اسی تناظر میں، مقبوضہ یروشلم میں صیہونی آبادکاروں نے صیہونی حکومت کی پولیس کی حمایت سے دو فلسطینی لڑکیوں پر حملہ کیا۔

مغربی کنارے اور مقبوضہ یروشلم میں صیہونی فوجی کارروائیوں میں شدت دیکھنے میں آ رہی ہے، جس میں حملے، گرفتاریاں، فائرنگ اور طاقت کا حد سے زیادہ استعمال شامل ہے، اور اس علاقے میں فلسطینیوں اور ان کی املاک کے خلاف آبادکاروں کے حملے بھی روز بروز بڑھ رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اڈیالہ جیل میں تمام ملاقاتوں پر پابندی عائد

?️ 7 اکتوبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سکیورٹی وجوہات کی بنا

وطن کے دفاع کے لئے ہم ہر قیمت ادا کرنے کے لئے تیار ہیں

?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے

غزہ میں موجود صیہونی قیدی ایک بار پھر نیتن یاہو کے لیے درد سر

?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک اخبار نے صیہونی حکومت کے وزیر

صدر مملکت سے انتونیوگوتریس کی ملاقات، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اظہار یکجہتی

?️ 4 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل

 اسرائیل کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی عدالت انصاف کو ٹرمپ نے دی  دھمکی 

?️ 12 دسمبر 2025  اسرائیل کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی عدالت انصاف کو ٹرمپ

خیبر پختونخوا حکومت کا میڈیکل کالجز میں داخلے کا امتحان دوبارہ کرانے کا فیصلہ

?️ 28 ستمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے ایڈمیشن

ایران کے نائب صدر کی عراق کے وزیر اعظم سے گفتگو

?️ 8 ستمبر 2022سچ خبریں:      آج بدھ کو ایران کے نائب صدر محمد

آئی ایم ایف سے معاہدہ کے بعد ٹیکسز میں اضافہ نہیں ہوگا

?️ 26 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے